60

رنگ روڈ پر کیش بوتھ سے رقم اکٹھی کرنیوالے شفٹ کمانڈر کو ڈاکوؤں نے قتل کر دیا

Spread the love

لا ہو ر (صرف اردو آن لائن نیوز) رنگ روڈ کیش بوتھ

باغبانپورہ میں رنگ روڈپرکیش بوتھ سے رقم اکٹھی کرنے والے شفٹ کمانڈر کو

ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شفٹ کمانڈر منیر رنگ

روڈپر محمود بوٹی کیش بوتھ سے رقم اکٹھی کرنے گیا تھا جہاں دو ڈاکو بھی موقع

پر پہنچ گئے نقدی چھیننے کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے منیر پر اندھا دھند

فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ شفٹ کمانڈر منیر کو تشویشناک حالت

میں سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جہاں وہ تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا پو لیس

کے مطا بق واردات کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا کہ ڈاکو منیر سے کیش

چھیننے کی کوشش کرتے ہیں اسی دوران منیر رائفل پکڑتا ہے تو ڈاکو اندھا دھند

فائرنگ کردیتے ہیں منیر زخمی حالت میں ڈاکوؤں کا پیچھا کرنے کی کوشش کرتا

ہے پھر گر جاتا ہے۔ڈاکو فائرنگ کر کے موقع سے پیدل ہی فرار ہو گئے۔ سی سی

ٹی وی میں ڈاکوؤں نے چہرے واضح دیکھے جا سکتے ہیں جنہوں نے ٹراوزر

شرٹ پہن رکھی ہے۔

رنگ روڈ کیش بوتھ

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں