عبدالقادر حسن انتقال 47

ملک کے ناموردانشور ،کالم نویس عبدالقادر حسن طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

Spread the love

لاہور( صرف اردو آن لائن نیوز) عبدالقادر حسن انتقال

ملک کے ناموردانشور ،کالم نویس اور لاہور پریس کلب کے لائف ممبر عبدالقادر

حسن طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ مرحوم عبدالقادر حسن کا شمارملک

کے صف اول کے کالم نویسوں میں ہوتا تھا ،وہ تمام زندگی شعبہ صحافت سے

وابستہ رہے اور صحافیوں کے استادوں کے استاد تھے۔لاہور پریس کلب کے صدر

ارشد انصاری ، سینئرنائب صدر رائے حسنین طاہر، سیکرٹری بابرڈوگر ، جوائنٹ

سیکرٹری حافظ فیض احمد ، خزانچی زاہد حسین شیروانی اور اراکین گورننگ

باڈی نے سینئرصحافی عبدالقادر حسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے

کہاہے کہ ملک کی تمام صحافی برادری کے لئے ان کی وفات ایک سانحہ عظیم

ہے ، ان کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔مرحوم کے صاحبزادے اطہر

اعوان پاکستان ایئرلائنز میں پبلک ریلیشنز مینجرہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج

صبح 9.00 بجے اﷲ اکبر مسجد ، مسجد چوک ڈیفنس فیز ون لاہور میں ادا کی

جائے گی۔

۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج

صبح 9.00 بجے اﷲ اکبر مسجد ، مسجد چوک ڈیفنس فیز ون لاہور میں ادا کی

جائے گی۔

عبدالقادر حسن انتقال

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں