بیگم شمیم اختر 55

شریف فیملی کیلئے دعاؤں کا در بند،بیگم شمیم اختر شوہر کے پہلو میں سپرد خاک

Spread the love

بیگم شمیم اختر

لاہور، رائیونڈ( صرف اردو آن لائن نیوز)ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف اور

شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جاتی

امراء رائے ونڈ میں شوہر میاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کر دیاگیا ،

نمازجنازہ میں شہباز شریف ، حمزہ شہباز ، صدر آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر ،

شریف فیملی کے عزیز و اقارب ،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مرکزی و صوبائی

رہنماؤں، کارکنوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور

شخصیات نے شرکت کی ،، مرحومہ کی رسم قل آج (اتوار) جاتی امراء رائے ونڈ

میں ادا کی جائے گی جس میں صرف شریف خاندان کے افراد اور قریبی عزیز و

اقارب شریک ہوں گے ۔ گزشتہ روزنواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم

شمیم اختر کی میت برٹش ائیر ویز کی پرواز بی اے 259کے ذریعے لندن سے

علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ لائی گئی ۔ اس موقع پرشہباز شریف اور حمزہ

شہباز نے خاندان کے دیگر افراد اورلیگی رہنماؤں کے ہمراہ میت وصول کی ۔

بعدازاں میت کو ائیر پورٹ سے ایمبولینس کے ذریعے شریف میڈیکل سٹی پہنچایا

گیا اور سرد خانے میں رکھ دیا گیا اورنماز جناز ہ سے کچھ دیر قبل میت کو

ایمبولینس کے ذریعے سرد خانے سے جاتی امراء رائے ونڈ ان کی رہائشگاہ پر لایا

گیا جہاں پر شریف خاندان کے افراد ، عزیز واقارب اورپارٹی کی خواتین رہنماؤں

نے ان کا آخری دیدار کیا۔ میت کو کچھ دیر جاتی امراء رائے ونڈ میں رکھنے کے

بعد دوبارہ ایمبولینس کے ذریعے شریف میڈیکل سٹی کے سرد خانے میں رکھ دیا

گیا اور نماز ظہر کی ادائیگی کے فوری بعد میت کو نماز جنازہ کیلئے مختص جگہ

شریف میڈیکل سٹی کی گراؤنڈ میں لایا گیا ۔ جامعہ نعیمیہ کے مہتم اعلیٰ علامہ

راغب حسین نعیمی نے مرحومہ کی نماز جنازہ پڑھائی اور فاتحہ خوانی کرائی ۔

منتظمین کی جانب سے جناز گاہ کو نشانات اور خاردار تاریں لگا کرتین حصوں

میں تقسیم کیا گیا تھا۔ نماز جنازہ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، حمزہ

شہباز ، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر ،راجہ ظفر الحق ،شاہد خاقان

عباسی ، احسن اقبال، پرویز رشید ، راناثنااﷲ ،انجینئر خرم دستگیر ، خواجہ

سعدرفیق، اقبال ظفر جھگڑا، رامیر مقام، عطا اﷲ تارڑ،پرویز ملک، غلام احمد

بلور، جاوید ہاشمی،جمال کاکڑ، میاں جاوید شفیع ، میاں طارق شفیع ،سردار ایاز

صادق ،رانا مقبول، محمد زبیر ،خواجہ محمد آصف،ملک ندیم کامران ، علی پرویز

ملک ،سردار اویس لغاری ،سہیل ضیاء بٹ،کرنل (ر) مبشر جاوید، خواجہ عمرا ن

نذیر ، خواجہ سلمان رفیق، رانا مشہود، رانا ارشد، میاں جاوید لطیف ، برجیس

طاہر، طلال چوہدری ،ملک ریاض، مہتاب عباسی ،مرتضیٰ جاوید عباسی ،سیف

الملوک کھوکھر، حنیف عباسی ، پروفیسر ساجد میر، منشا اﷲ بٹ ، مجتبیٰ شجاع

الرحمان ،راؤشہاب الدین، طلحہ برکی ،اسد اشرف، قیصر امین بٹ ،حاجی حنیف ،

مرزاجاوید،ماجد ظہور،میاں مرغوب ،بابر محمود،چوہدری شہباز ، ارمغان سبحانی

، میاں عبد الرؤف ،وارث کلوسمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں،اراکین

قومی و صوبائی اسمبلی ، کارکنوں نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد

میت کو دوبارہ جاتی امراء لے جایا گیا جہاں پر مرحومہ کوشوہر میاں محمدشریف

کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ تدفین کے موقع پرصرف شہباز شریف ، حمزہ

شہباز سمیت شریف خاندان کے افراد اورقریبی عزیز وا قارب ہی موجود تھے ۔

بیگم شمیم اختر

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں