51

ملک بھر کے شادی ہالز کو تقریبات کی مشروط اجازت دیدی گئی

Spread the love

کراچی(صرف اردو آن لائن نیوز) شادی ہالز مشروط اجازت

وفاقی وزارت صحت نے ملک بھر کے شادی ہالز کو تقریبات کی مشروط اجازت

دے دی ہے۔وزارت صحت کے ہدایت نامے کے مطابق شادی ہالز اور مارکیز کو

ہوادار اور کشادہ بنانا ہوگا۔ شادی ہالز کی کھڑکیوں کی تعداد زیادہ ہونا لازمی قرار

دیا گیا جبکہ کینوپی کی چھت اور دیواروں کے درمیان خاطرخواہ فاصلہ رکھنا

ہوگا۔ہدایت نامہ کے مطابق شادی ہالز اور مارکیز میں کرسیوں کے درمیان کم از کم

چھ فٹ فاصلہ رکھنا ہوگا۔ شادی میں شریک افراد کو ماسک اور ہینڈ سینیٹائیزر

فراہم کرنے لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ شادی کی تقریب میں آنے والوں کا درجہ

حرارت چیک کرنا بھی لازمی ہوگا۔شادی کی تقریب کے شرکا ء کی زیادہ سے

زیادہ تعداد 3 سو اور دورانیہ دو گھنٹے ہی ہوگا۔وفاقی محکمہ صحت کے ہدایت

نامے کے مطابق 9 سو مربع فٹ جگہ میں 25 افراد پر مشتمل تقریب ہوسکتی ہے۔

شادی ہالز اور مارکیز رات 10 بجے بند کرنا ہوں گی۔شادی کی تقریب میں شریک

افراد ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں گے اور مہمانوں کو پیپر ٹاولز

دیئے جائیں گے۔

شادی ہالز مشروط اجازت

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں