آج کا دن 69

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

استخارے کی مدد ضرور لیں اس کے بغیر قدم نہ اٹھائیں، زائچہ تو اچھی پوزیشن پر ہے ،مگر کسی ذاتی غلطی کی وجہ سے آپ بلاک ہو کر رہ گئے ہیں۔ جب آپ استخارہ کریں گے تو اصل حقیقت معلوم ہو گی، اس غلطی کی اصلاح کریں، ان شاءاللہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ یہ ہفتہ روزگار کے حوالے سے اچھا اور کاروباری حضرات کے لئے خوشی کی خبر ہے، رشتے کے حوالے سے بندش ٹوٹ گئی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کو ابھی چند روز مزید صدقے کے سہارے چلنا ہوگا اور ہر طرح کے رسک والے کاموں سے دور رہنا ہوگا۔ جو لوگ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں،ناکامی کا سامنا کرتے ہیں، انہیں ہمارا مشورہ ہے کہ وہ سورة القلم کی آخری دو آیات کی، صبح و شام تلاوت ضرور کریں ،اس عمل سے ان کو بے حد فائدہ ہوگا۔اپنی نظر اور نیت دونوں کو ہر صورت صاف رکھنا ضروری ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کو ابھی مزید چند روزسنبھل کر اور اپنے معاملات ٹھیک رکھ کر چلنا ہوگا، آپ کا ستارہ زحل کے برج میں ہے جو راہ چلتے انسان کے لئے مشکلات پیدا کر دیتا ہے۔ ان حالات میں روزانہ کے حساب سے راشن کی صورت میں صدقہ دینے کا مشورہ ہے، یاد رکھیں کہ اگر ان دنوں رشتے وغیرہ کے حوالے سے کوئی بات چل رہی ہے تو اس معاملے کو ابھی طویل کریں تاکہ دوسروں کی حقیقت سامنے آ سکے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

زائچہ مسلسل اچھی پوزیشن کو ظاہر کر رہا ہے۔ اس وقت آپ جس مقصد کے لئے بھی قدم اٹھائیں گے، اس میں کامیابی کے امکانات روشن ہیں اور جو لوگ مالی پریشانی کا شکار ہیں، وہ بھی اب روزانہ کے حساب سے بہتری محسوس کریں گے۔ اس ہفتے قرض سے نجات ملنے کا امکان ہے، نوکری میں بہتری اور آپ کی گھریلو پریشانی کا خاتمہ بھی ممکن ہو سکے گا، تبدیلی کے اشارے بھی مل رہے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

مالی مشکلات میں گھرے ہوئے لوگ اب بحکم اللہ جلد بہتری کی جانب چل پڑیں گے۔ حیران کن طریقے سے روزانہ کے حساب سے بہتری آ رہی ہے۔ بلاک رقم کی واپسی بھی ممکن ہو سکے گی اور جس بھی شخص پر بھروسہ کیا جا رہا ہے، اس کے بجائے اللہ پاک پر بھروسہ کریں تو ان شاءاللہ ناکام نہیں ہوں گے، آج سے آپ کے زائچے میں مشتری بھی آ رہا ہے، جو عزت میں اضافے کا سبب بنے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

مشتری جب تک زائچے میں موجود رہے گا، آپ کو عزت، دولت، شہرت جیسے معاملات سے نوازتا رہے گا، لیکن اس کے لئے آپ کی نیت کا ٹھیک ہونا ضروری ہے۔ اس ہفتے کاروباری معاملات بھی بہتری کی طرف جا سکیں گے اور نوکری کے حوالے سے بھی کامیابی ملنے کے امکانات ہیں، جو لوگ سفر کا ارادہ رکھتے ہیں وہ موجودہ جگہ پر ہی کام کرنے کو ترجیح دیں تو زیادہ بہتر ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ صرف درود پاک اول و آخر 100 بار پڑھ کر درمیان میں 1000 مرتبہ اللہ پڑھیں اور اس عمل کو اپنا معمول بنا لیں، ان شاءاللہ آپ کے تمام راستے صاف ہوتے چلے جائیں گے اور آپ ہر مشکل سے نکلتے چلے جائیں گے، جو لوگ اولاد کے حوالے سے پریشان ہیں وہ اب جلد ان کے حوالے سے خوشخبری سنیں گے اور بیماری سے نجات کے معاملے میں بھی حیران کن خبر مل جائے گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

پرائز بانڈ کی خریداری کرنے کے لئے یہ ہفتہ بہترین ہے، امید تو بہت ہے کہ مستقبل میں آپ کو کسی بڑے انعام سے نوازا جائے گا۔ اس ہفتے آپ کی مالی پوزیشن بہتر ہو گی اور بلاک رقم کی واپسی بھی ممکن ہو سکے گی، جو لوگ نوکری کی تلاش میں ہیں، وہ اب بڑی شاندار نوکری حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے، اولاد کے معاملے میں بھی کوئی بڑی پیش رفت ہونے کی امید نظر آتی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ نے ابھی تک اپنے تمام معاملات کو چیک نہیں کیا، خاص طور پر حقوق العباد کے حوالے سے، آپ کو خود ہی اندازہ ہو جائے گا کہ آپ سے کس مقام پر غلطی ہوئی ہے، اس بات کا 100 فیصد امکان ہے کہ غلطی تو ہوئی ہے، اصلاح کریں گے تو حالات قابو میں رہیں گے۔ یہ ہفتہ باقی تمام معاملات کے حوالے سے اچھا ہے ۔ اللہ نے چاہا تو دن بدن بہتری ملنے کا امکان ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

یورنیس کا کام تبدیلی دینا ہوتا ہے اور یہ آپ کے ہر معاملے میں تبدیلی کے اشارے دے رہا ہے، آپ کو اس اچھے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور من پسند جگہ بھی کوشش کر سکتے ہیں، خاص طور پر سرکاری ملازمین، جو لوگ ناجائز قسم کی یاری دوستی میں پڑے ہوئے ہیں، وہ فوری طور پر اپنے قدم پیچھے ہٹا لیں تو بہتر ہے، ورنہ کامیابی ملنے کے امکانات تو ہیں نہیں، الٹا رسوائی ملنے کا خطرہ ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

نماز پر پوری ایمانداری سے توجہ دیں اور کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ باوضو رہا جائے۔ اس وقت آپ کا سیدھا اور صاف چلنا ہی آپ کی کامیابی کی ضمانت ہوگا۔ منزل قریب ہے بس آپ کی جانب سے قدم اٹھانے کی دیر ہے، جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ابھی ایسا نہ کریں، دوسری جانب سے دھوکا ملنے کا امکان ہے۔ اس ہفتے مبارک سفر کے بارے میں بھی خبر ملے گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج آپ کی پوزیشن بہتر ہونے جا رہی ہے اور یہ پورے ہفتے پر اثر انداز ہو گی تبدیلی والا ستارہ بھی زائچے میں آ گیا ہے۔ رہائش، نوکری وغیرہ میں تبدیلی کے امکانات روشن ہیں جو لوگ کسی بھی مقصد میں کامیابی چاہتے ہیں، وہ 19 مرتبہ سورئہ فاتحہ اول و آخر درود شریف کے پڑھیں، ان شاءاللہ ان کو مطلوبہ نتائج مل جائیں گے۔ آپ کا پورا ہفتہ روز گار میں بہتری دے گا، ان شاءاللہ۔

آج کا دن,آج کا دن

آج کا دن,آج کا دن

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں