محسن فخری زادہ بدلہ 53

محسن فخری زادہ کے قاتلوں سے بدلہ لیں گے،ایران

Spread the love

تہران (صرف اردو آن لائن نیوز) محسن فخری زادہ بدلہ

ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر نے کہا ہے کہ محسن فخری زادہ کے قاتلوں

سے بدلہ لیں گے۔ایک بیان میں فوجی مشیر نے کہا کہ محسن فخری زادہ کے قاتل

پچھتائیں گے، دشمنوں کیلئے ایرانی سائنسدان بھی قابل برداشت نہیں ہیں۔ایرانی

میڈیا کے مطابق محسن فخری زادہ پر تہران کے قریب قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں

وہ اور ان کے ایک ساتھی شدید زخمی ہو گئے تھے۔محسن فخری کو طبی امداد

کیلئے فوری ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو

گئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق محسن فخری زادہ ریسرچ اینڈ انوویشن آرگنائزیشن

کے سربراہ تھے اور وہ ایران کا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام چلا رہے تھے۔

دوسری جانب ایران نے جوہری سائنسدان کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے

کے شبہ کا اظہار کیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے بیان میں کہا

ہے کہ دہشت گردوں نے آج ایک نامور ایرانی سائنس دان کو قتل کیا، بزدلانہ

حرکت جنگ پر اکسانے والا عمل ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اور

یورپی یونین اپنے دہرے معیار ختم کریں اور ریاستی دہشت گردی کے اس اقدام کی

مذمت کریں۔

محسن فخری زادہ بدلہ

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں