52

امریکہ نے افغانستان میں کم از کم دس فوجی اڈے بند کر دیئے

Spread the love

واشنگٹن(صرف اردو آن لائن نیوز) امریکہ فوجی اڈے بند

امریکہ نے فروری میں طالبان کے ساتھ جو معاہدہ کیا تھا اس پر عملدرآمد جاری

ہے۔ واشنگٹن میں امریکی حکام نے بتایا ہے کہ اس کے تحت انخلاء کا کام جاری

ہے اور اسی سلسلے میں فروری کے بعد اب تک کم از کم دس فوجی اڈے بند کر

دیئے ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق یہ اڈے افغان حکام کے حوالے کئے جا رہے ہیں

جہاں موجود بھاری فوجی سامان واپس لانے کی بجائے افغانستان کی سرکاری فوج

کو تحفے کے طور پر دے دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پہلے ہی اعلان

کر چکی ہے کہ وہ افغانستان میں موجود اپنی باقی فوج کو15جنوری تک تقریباً

آدھا کر کے اڑھائی ہزار کر دے گی۔ اس دوران پینٹاگون نے عراق میں موجود

اپنی تین ہزار فوج میں سے مزید پانچ سو فوجی واپس بلا لئے ہیں جس کے بعد

وہاں فوج کی تعداد گھٹ کر اڑھائی ہزار ہو جائیگی۔ صدر ٹرمپ کے نئے پینٹاگون

چیف نے واضح کہا ہے کہ 20جنوری کو نئے صدر کی حلف برداری سے قبل ہی

طے شدہ انخلاء مکمل کر لیا جائے گا۔

امریکہ فوجی اڈے بند

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں