کورنا مریض آخری لمحات 51

ملک میں کورونا نے مزید 45افراد کی جان لے لی

Spread the love

اسلام آ باد، لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) 45افراد کی جان

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 45 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جس کے بعد

اموات کی تعداد 7 ہزار 945 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 45 نئے کیسز

رپورٹ ہوئے جبکہ 48 ہزار 223 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 37 ہزار

553 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 172 مریضوں کی حالت

تشویشناک ہے۔ پنجاب میں موذی وائرس کے 738 نئے کیس سامنے آ گئے۔ جس

کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار 898 ہو گئی

ہے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں 72، بہاولپور67، ملتان 50،

سرگودھا 33 ، فیصل آباد 28، بھکر17، جہلم 13، ننکانہ صاحب 10، وہاڑی9،

ساہیوال 7، ٹوبہ ٹیک سنگھ6، سیالکوٹ، چنیوٹ، لیہ، خوشاب اور میانوالی میں پانچ

پانچ کیس رپورٹ ہوئے۔ شیخوپورہ، گجرات، ڈیرہ غازی خان اور اوکاڑہ میں چار

چار، پاکپتن3، لودھراں، خانیوال، جھنگ، بہاولنگر، مظفر گڑھ، رحیم یار خان میں

دو دو جبکہ راجن پور، گوجرانوالہ اور قصور میں ایک ایک مریض میں کورونا

کی تشخیص ہوئی ہے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کورونا سے مزید

15ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد2ہزار 960ہو گئی ہے۔

45افراد کی جان

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں