کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت 69

دورہ نیوزی لینڈ، ایک اورکھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت

Spread the love

کرائسٹ چرچ(صرف اردو آن لائن نیوز) کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت

نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں

پر آئیسولیشن کی پابندیوں میں نرمی کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان

کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے درمیان رابطے کے بعد

یہ پیش رفت دیکھنے میں آئی۔پاکستان کی ٹیم ٹی20 اور ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے چند دن قبل ہی نیوزی لینڈ پہنچی تھی جہاں پہنچنے کے بعد قومی ٹیم کے

6 کھلاڑی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے۔ ان اراکین کے ٹیسٹ مثبت

آنے کے بعد آئسولیشن میں قومی ٹیم کو ٹریننگ کیلئے دیا گیا استثنیٰ واپس لے لیا

گیا تھا۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی جانب سے قرنطینہ کی پابندیوں کی

خلاف ورزی پر آخری وارننگ دی تھی اور مزید خلاف ورزی کی صورت میں

قومی ٹیم کا دورہ ختم ہونے کا بھی امکان تھا،تاہم اب نیوزی لینڈ میں موجود قومی

اسکواڈ کو دوبارہ چہل قدمی کی اجازت مل گئی ہے ، اسپورٹ سٹاف اور کھلاڑی

اپنے اپنے گروپ کیلئے مقررہ مخصوص اوقات میں چہل قدمی کرسکتے ہیں۔چہل

قدمی کی یہ اجازت اسکواڈ کے ان اراکین کو ملی ہے جن کے مسلسل دو ٹیسٹ

منفی آچکے ہیں۔ قومی اسکواڈ کے اراکین ہوٹل سے متصل گراؤنڈ میں چہل قدمی

کریں گے، اس کے علاوہ انہیں بالکنیوں میں جانے اور آپس میں گفتگو کی بھی

اجازت دیدی گئی ہے۔ دوسری طرف پی سی بی نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے

قومی کھلاڑیوں کی ٹر یننگ بھی جلد بحال کرنے کی درخواست کی ہے۔اس بات کا

بھی انکشاف ہوا تھا نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد آئسولیشن کے پہلے دن پاکستانی

دستے کے کچھ اراکین نے قوانین اور پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی جس پر

تاحال کسی بھی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی لیکن نیوزی لینڈ کرکٹ

حکام نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کرکٹرز کے اس غیرسنجیدہ طرز عمل سے آگاہ

کردیا تھا۔پاکستان کی ٹیم تین ٹی20 اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے 23 نومبر

کو نیوزی لینڈ روانہ ہوئی تھی۔ادھر نیوزی لینڈ جانے والے قومی اسکواڈ میں سے

ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔نیوزی لینڈ اتھارٹی کے مطابق متاثرہ رکن

کو انٹرویو کے بعد قرنطینہ کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ افراد کے علاوہ دیگرارکان

کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔30 نومبر کو نیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ

کا تیسرا کورونا ٹیسٹ کرانے کا امکان ہے اور کورونا کے پھیلاؤ کے خدشے کے

پیش نظر قومی اسکواڈ کی ٹریننگ پر پابندی برقرار رہے گی۔

کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت,کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں