70

مہوش حیات کو چاکلیٹ بھیجنے والے گمنام مداح کی تلاش

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) مہوش حیات گمنام مداح

پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات کو چاکلیٹ بھیجنے والے گمنام مداح کی

تلاش ہے ،مہوش حیات نے اس مداح کے لیے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے۔

مہوش حیات نے مداح کے نام پیغام پر مبنی ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری میں جاری کی

تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔اداکارہ مہوش حیات کو ایک مداح نے

چاکلیٹ سے بنے گلدستے اور چاکلیٹ سینٹڈ کینڈلز کا تحفہ بھیجا ۔اس کے ساتھ ہی

ان کے مداح نے ایک نوٹ بھی بھیجا جس پر لکھا ہے کہ 2020 ہم سب کے لیے

مشکل رہا ہے لیکن میں آپ کے لیے گْڈ وائبز بھیج رہا ہوں۔تاہم انہیں چاکلیٹ

بھیجنے والے اس مداح نے اپنا نام نہیں لکھا لیکن اداکارہ اب اس کا نام جاننا چاہتی

ہیں۔اپنی ویڈیو میں مہوش حیات نے چاکلیٹ بھیجنے پر گمنام مداح کا شکریہ ادا کیا

ہے۔مہوش حیات نے یہ بھی کہا کہ یہ یقیناً میرا کوئی بہت بڑا فین ہے جسے یہ

معلوم ہے کہ مجھے چاکلیٹس بہت پسند ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ‘یرے سیکرٹ مداح

میںآپ کا یہ تحفہ قبول کرتی ہوں لیکن پلیز سامنے توآئیں تاکہ پتا تو چلے کہ گڈ

وائبزآ کہاں سے رہی ہیں؟ کون ہیں آپ؟مہوش حیات کی اس ویڈیو کے بعد سوشل

میڈیا پر صارفین کے تبصرے جاری ہیں کہ انہیں یہ تحفہ کس نے بھیجا؟وائرل

ہونے والی اس ویڈیو پر مہوش مہوش نامی صارف نے کہا کہ اداکارہ صرف تحفہ

بھیجنے والے کا شکریہ ادا کررہی ہیں۔میں ہوں نامی انسٹا صارف نے کہا کہ یہ

شادی کرنے کا اچھا طریقہ ہے۔محمد شعیب عباسی نے لکھا کہ ‘2020 سیلیبریٹیز

کی شادی کا سال ہے۔سیدہ ازکہ نور نے لکھا کہ کوئی رہ نہ جائے اس سال جیسے

2021 تو آنا ہی نہیں ہے۔

مہوش حیات گمنام مداح

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں