65

کورونا سے زیادہ متاثرہ شہروں میں پشاور، کراچی اور حیدرآباد شامل

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) کورونا پشاور کراچی حیدرآباد

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ

متاثرہ شہروں میں پشاور، کراچی اور حیدرآباد شامل ہیں۔وفاقی وزیر برائے

منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا اجلاس

ہوا جس میں تمام چیف سیکرٹریز اور ماہرین صحت نے ویڈیو لنک کے ذریعے

شرکت کی۔این سی او سی کے اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں

کورونا مثبت آنے کی سب سیزیادہ شرح پشاور میں19.65 ریکارڈ کی گئی جبکہ

کورونا مثبت آنے میں کراچی کا دوسرا نمبر ہے جہاں شرح 17.73 فیصد ہے،

تیسرے نمبر پر حیدرآباد ہے جہاں شرح 16.32 فیصد ریکارڈ کی گئی۔آزاد کشمیر

میں کورونا مثبت آنے کی شرح 10.79 فیصد، بلوچستان 6.41، گلگت بلتستان

4.81، اسلام آباد 5.84، کے پی 9.25، پنجاب 3.59، سندھ 13.25، لاہور

4.52، راول پنڈی 11.49، کوئٹہ 9.77 اور مظفرآباد میں 10.34 فیصد ریکارڈ

کی گئی۔این سی او سی کے مطابق علمائے کرام اور شادی ہال مالکان کیساتھ میٹنگ

میں ایس او پیز پر عمل درآمدیقینی بنانے پرزور دیاگیاہے۔اس موقع پر این سی او

سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کا تحفظ ہے، عوام

کی صحت کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں، وزارت

صحت وقتاً فوقتاً صحت سے متعلق ہدایات جاری کررہی ہے۔

کورونا پشاور کراچی حیدرآباد

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں