کرونا دھول چٹا دی 55

کورونا کے نئے ریکارڈ،24گھنٹوں میں 60ہلاکتیں،3009کیس رپورٹ

Spread the love

اسلام آ باد (صرف اردو آن لائن نیوز) کورونا کے نئے ریکارڈ

کورونا وائرس سے مذید 59 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 7 ہزار 803 ہوگئی،پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد

3 لاکھ 82 ہزار 892 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 41 ہزار 583 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔کورونا کے باعث ایک ہزار

867 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ادھر این سی او سی فیصلوں کے تناظر

میں سندھ حکومت نے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن

جاری کر دیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے فیلڈ دفاتر محدود عملے کے ساتھ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ نجی اور سرکاری سکولز میں تدریس26 نومبر سے

10 جنوری تک معطل رہے گی۔طلبہ کو ہوم آن لائن ٹیلی لرننگ کے ذریعے تعلیم

دی جائے گی۔ تاہم تعلیمی سال میں بچوں کے تعلیمی نقصان کو پورا کرنے کے

لئے متبادل طریقہ تدریس اختیار کیا جائے گا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے

بھر کے فیلڈ دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے لیکن ہر دفتر میں دو افسران

ایک نائب قاصد ملازمت کے فرائض سرانجام دیں گے جنہیں محکمہ صحت کی

ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کرنا ہوگا۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے

لگائی گئی پابندیوں کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کراچی کی تاجر

تنظیموں نے حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا ۔تاجروں نے کہا ہے کہ

کاروبار کے حوالے سے طے شدہ اوقات کار ناقابل قبول ہیں۔ حکومت اوقات کار

تبدیل کرکے صبح دس سے رات کے آٹھ بجے تک کرے۔ اگر مطالبات نہ مانے تو

ہمارا آئندہ کا لائحہ عمل سخت ہوگا۔ تاجروں نے کہا ہے کہ پورے ملک میں

کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات ہیں لیکن سندھ حکومت

تعصب پر مبنی فیصلے کر رہی ہے۔

کورونا کے نئے ریکارڈ

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں