51

اپوزیشن کو این آر او نہیں ملے گا , وزیر اعظم عمران خان

Spread the love

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) اپوزیشن این آر او

وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اپوزیشن جتنے مرضی

جلسے جلوس کر لے اس کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ کسی کو بھی این آر او نہیں

ملے گا ،یہ جلسوںکے ذریعے لوگوں کی جانوں کوخطرے میں ڈال رہے ہیں جس

کی بالکل بھی اجازت نہیں دی جائے گی ،کئی دہائیوں بعد پاکستان کی خارجہ

پالیسی انتہائی کامیاب رہی ہے اور آج پاکستان دنیا میں قابل قبول ملک ہے ،

1948ء میں بانی پاکستان کہہ چکے ہیں کہ جب تک فلسطینیوں کو ان کا حق نہیں

ملے گا ہم تسلیم نہیں کر سکتے اور پاکستان اسی موقف پر کھڑا ہے ، ڈور مور

کہنے والا امریکہ آج پاکستان کے اقدامات کی تعریف کر رہا ہے ،ماضی میں قبضہ

مافیا کو سیاسی جماعتوں کی پشت پناہی حاصل رہی ہے اور قبضہ مافیا سیاسی

جماعتوں کومالی طور پر رشوت دیتا تھا جس کی وجہ سے انتظامیہ انہیں ہاتھ نہیں

لگا سکتی تھی ،ہم نے پوری منصوبہ بندی کے ساتھ قبضہ گروپوں کے خلاف

کریک ڈائون شروع کر دیا ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں تیزی آئے گی اور

ان کی چیخیں سنائی دیں گی ، شوگر مافیا نے بھی گٹھ جوڑ کر رکھا تھا ، جو

شوگر ملیں چینی فروخت کرتی ہیں وہی قیمتوں کا تعین کرتی تھیں اور سٹاک کے

بارے میں بتاتی تھیں، چینی کی درآمد سے اب قیمتیں نیچے آنا شروع ہو گئی ہیں

،کرنٹ اکائونٹ خسارہ 17سال کے بعد پوری سہ ماہی میں سر پلس میں گیا ہے

،اگر ہمیں ماضی کی حکومتوں کے اٹھائے گئے قرضوں کا سود ادا نہ کرنا پڑے تو

آج ہماری آمدن اخراجات سے زیادہ ہے ، کورونا کی دوسری لہر میں شدت آرہی

ہے ، اگر خدا نخواستہ قوم نے احتیاط نہ برتی تو ہمارے لئے بڑی مشکلات پیدا ہو

جائیں گی ، ہم کسی طور پر بھی کاروبار بند نہیں رہیں گے لیکن قوم اور حکومت

کو مل کر پہلی لہر کی طرح اس کا مقابلہ کرنا ہے جس کے لئے احتیاط بہت

ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے لاہور میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، معاون خصوصی برائے

اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، شہباز گل سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر

اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں کورونا کے کیسز دوبارہ بڑھی تیزی سے

بڑھ رہے ہیں، چوبیس گھنٹوں میں پچاس سے اوپر اموات ہو ئی ہے ، ہمیں خوف

ہے کہ اگر یہ اسی طرح بڑھتی رہیں تو ہسپتالوں پر تیزی سے دبائو بڑھنا شروع

ہوگا ۔ ہمیں اپنے ہیلتھ ورکرز کے حوالے سے خدشات ہیں ، اس کی وجہ سے

شہروںپر دبائو آرہا ہے جس کی ہمیں فکر ہے ۔

اپوزیشن این آر او

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں