rozana ujrat 46

بلاول بھٹو کاچودھری احمد مختار کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

Spread the love

لاہور( صرف اردو آن لائن نیوز) بلاول چودھری احمد مختار

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وفاقی وزیر چودھری

احمد مختار کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم

ایک ثابت قدم ،تجربے کار اور پارٹی کا سرمایہ تھے۔ اپنے تعزیتی بیان میں

انہوںنے کہا کہ چودھری احمد مختار کے انتقال سے بہت غمزدہ ہوں، ہم ان کی

کمی کو ہمیشہ محسوس کریں گے،دعا گو ہوں اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار

رحمت میںاعلی مقام عطا فرمائے اورسوگوار خاندان کو صبر جمیل دے۔پیپلزپارٹی

وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ ، جنرل سیکرٹری چودھری منطور احمد

اورپنجاب اسمبلی میںپارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے بھی چودھری احمد مختار

کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چودھری احمد مختار کا انتقال

ناقابل تلافی نقصان ہے ، ان کی سیاسی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

احمد مختارنے پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر شہید بی بی کے ساتھ کام

کیا، وہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کا ستون تھے۔چوہدری احمد مختار کے انتقال سے

جیالے اداس ہیں، انہوںنے انتخابات میں پنجاب کے بڑے مہروں کو شکست

دی،چودھری احمد مختار پارٹی کا بے بدل اثاثہ تھے،احمد مختار ہر نشیب و فراز

میں پارٹی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے ۔پیپلزپارٹی آج ایک سچے جیالے

سے محروم ہو گئی ہے ۔ سے محروم ہو گئی ہے ۔

بلاول چودھری احمد مختار

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں