53

پاک فوج تمام چیلنجز کا مقابلہ کریگی ،جنرل باجوہ

Spread the love

راولپنڈی (صرف اردو آن لائن نیوز) پاک فوج تمام چیلنجز

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج قومی اداروں کے ساتھ

مل کر تمام چیلنجز کا مقابلہ کرے گی، پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے امن کا قیام

ہمارا فرض ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید

باجوہ کی زیر صدارت منگل کو کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی ۔ کانفرنس میں

ملکی داخلی و خارجی سیکیورٹی، علاقائی امور، اسٹرٹیجک صورت حال پر بات

چیت کی گئی ۔ملکی داخلی و خارجی سیکیورٹی، علاقائی امور، اسٹرٹیجک صورت

حال پر بھی بات چیت کی گئی اور بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر، لائن آف

کنٹرول پر فائرنگ کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں

افغان امن عمل میں مثبت پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈر کانفرنس کے

اعلامیہ کے مطابق کانفرنس میں پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید

ثبوتوں،سی پیک کے خلاف بھارتی سازشوں، دہشت گردوں کی مالی معاونت کے

ثبوتوں کا جائزہ لیا گیا اور اس پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ بھارت پاکستان،

بالخصوص آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کر رہا ہے، اعلامیہ کے

مطابق عسکری قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارتی فائرنگ سے پاکستانی

شہریوں کو محفوظ بنایا جائے گا ۔کسی بھی جارحیت سے ملک کو محفوظ رکھا

جائے گا۔کورنا وائرس کی صورت حال، احتیاطی تدابیر کا بھی جائزہ لیا گیا۔آرمی

چیف نے کور کمانڈرز کو وبا پر قابو پانے کے لیے قومی کوششوں میں ہاتھ بٹانے

کی ہدایت کی ۔آرمی چیف کا کہناتھا کہ پاک فوج قومی اداروں کے ساتھ مل کر تمام

داخلی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرے گی۔پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے امن و

خوشحا لی کا قیام اور ہمارا فرض ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس

پاک فوج تمام چیلنجز

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں