49

سعودی عرب میں آئل پلانٹ پر کروز میزائل سے حملہ

Spread the love

ریاض(صرف اردو آن لائن ) آئل پلانٹ پر حملہ

سعودی عرب پر گزشتہ روز ایک دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں

ایک پیٹرول اسٹیشن پر آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم حکام نے کئئی گھنٹوں کی کوشش کے

بعد اس آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ سعودی وزارت توانائی کے ذرائع کی جانب سے

بتایا گیا ہے ہے کہ جدہ کے شمال میں واقع ایک آئل پلانٹ پر گزشتہ روز صبح

ساڑھے پانچ بجے کروز میزائلز سے حملہ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں وہاں کے

ایک بڑے آئل ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی۔تخریب کاری کے اس واقعے کی اطلاع

ملتے ہی فائربریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں۔ جنہوں نے آگ پر

قابو پا لیا۔ اس حملے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ وزارت

توانائی کے مطابق اس فیول اسٹیشن پر ہونے والی تخریب کاری سے مملکت کو

تیل کی سپلائی متاثر نہیں ہوئی۔سعودی مملکت کی جانب سے اس دہشت گردانہ

حملے کی بھرپور مذمت کی گئی ہے، اس کے علاوہ اماراتی حکومت نے بھی ایک

مذمتی بیان جاری کیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب پر یمن کی حوثی ملیشیا کی

جانب سے ڈرون اور میزائل حملوں میں تیزی آ گئی ہے۔حوثی ملیشیا نے چند روز

قبل سمندری حدود سے جازان میں پٹرولیم مصنوعات کے ایک ڈسٹری بیوشن

اسٹیشن کے زیر انتظام ڈسچارج پلیٹ فارم کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے ان کے

تیرتے پائپس میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی

نے بتایا کہ دونوں بمبار کشتیوں کو یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ سے روانہ کیا گیا

تھا۔سعودی وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق پٹرولیم پائپس میں آگ لگنے کا یہ

واقعہ ان دو ریموٹ کنٹرولڈ بم بار کشتیوں کو تباہ کرنے کے دوران پیش آیا۔ریسکیو

ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے جلد آگ بجھا دی جس کے باعث کوئی جانی

نقصان نہیں ہوا۔

آئل پلانٹ پر حملہ

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں