خودکش حملہ ناکام 54

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، پولیس فائرنگ سے خود کش حملہ آور ہلاک

Spread the love

خود کش حملہ آور

لاہور( صرف اردو آن لائن نیوز) خود کش حملہ آور

صوبائی دارالحکومت لاہور میں کاؤنٹر ٹیرر ازم

ڈیپارٹمنٹ کے پولیس اسٹیشن برکی روڈ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی

گئی، جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک ہو گیا، لاہور سمیت صوبہ بھر میں

سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ خود کش حملہ آور نے

دہشتگردی نے سی ٹی ڈی کے تھانہ میں داخل ہونے کی کوشش کی، اس دوران

شناخت پوچھنے پر دہشتگرد نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ سکیورٹی

پر تعینات اہلکاروں نے فوری جوابی فائرنگ کردی جس سے دہشتگرد مارا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد سے خود کش جیکٹ اور 2 ہینڈ گرینیڈ

برآمد ہوئے ہیں۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ

بنا دیا ہے ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد تھانے پر حملہ کرنا چاہتا تھا،

دہشتگرد کے مارے جانے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا

ہے،دہشتگرد کی شناخت کیلئے تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد نیٹ ورک کا سراغ

لگا لیا جائے گا۔علاوہ ازیں لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ

کردیاگیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت حساس عمارتوں اور

تنصیئبات کی سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے ۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت حساس عمارتوں اور

تنصیئبات کی سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے ۔

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں