کار انداز 63

کارانداز ڈیجیٹل تجرباتی مالیاتی سروسز میں جدت پسندی کے فروغ میں پیش پیش

Spread the love

اسلام آباد(مہتاب پیرزادہ سے)(کارانداز ڈیجیٹل سروسز)کارانداز پاکستان بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن (بی ایم جی ایف) اور برطانیہ کے دفترخارجہ برائے دولتِ مشترکہ اور ترقی (ایف سی ڈی او) کے تعاون سے ڈیجیٹل فنانشل سروس(ڈی ایف ایس) پلئیرزکی سپورٹ کیلئے ڈیجیٹل تجرباتی پروگرام چلا رہا ہے۔یہ پروگرام نجی شعبے کے اداروں کوA/B ٹیسٹنگ ریسرچ ٹیکنیک کو استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل اکائونٹس کے فہم اور فعال استعمال سے متعلق رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے تجربات کرنے کیلئے سہولت فراہم کرتا ہے۔

یہ ایک جاری پروگرام ہے اور ڈی ایف ایس فراہم کرنے والے خواہش مند جیسا کہ موبائل منی آپریٹرز، فینٹیکس اور ڈی ایف ایس کے دائرہ کار میں کام کرنے والے اسٹارٹ اپ کسی بھی وقت کارانداز کی ویب سائٹ https://bit.ly/3e4BKIQ.کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ان تجربات کا خاص مقصد یہ ہے کہ نظریات،مصنوعات، خدمات اور ترغیبی ڈھانچوں کے اندرمحروم طبقات خاص طور پر دیہی خواتین کی بہتری کیلئے اقدامات کو تیز کیا جا سکے۔

تجربات کیلئے دلچسپی کے حامل اہم شعبوں میں غیر فعال / غیر استعمال شدہ مواصلات کی حکمت عملیوں میں تغیر کے ذریعے ان کو فعال صارفین میں تبدیل کرنا ہے، مصنوعات کی سطح پر تبدیلیوں کے تناظر میں ڈیجیٹل اکائونٹس پر صارفین کو زیادہ سے زیادہ مصروف رکھنا، اور اینڈ یوزر کے ذریعے رقم کے لین دین کیلئے قیمتوں میں نرمی کی جانچ پٹرتال کرنا، اور مالی شمولیت پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے ،خاص طور پر خواتین کو مدنظر رکھ کر موبائل اکائونٹ کے استعمال کو فروغ دینا شامل ہے۔

اس پروگرام کے تحت، کارانداز نے حساب کتاب کے ساتھ ایک تجربے کی حمایت کی ہے، اور ایک فینٹیک جو افراد اور بینکوں کو ڈیجیٹل مالیاتی مینجمنٹ کیلئے حل فراہم کرتا ہے۔تجربے کے طور پر، حساب کتاب نے ایک پیچیدہ ڈیزائن اور مواصلات کی حکمت عملی کے ذریعے خواتین کیلئے درخواست کا ایک مناسب ورژن مرتب کیا گیاہے۔

کارانداز کے چیف ایگزیکٹیو جناب علی سرفراز نے کہا ہے کہ کرنداز فعال طور پر مارکیٹ کے پلیئرز کے ساتھ مل کرڈیجیٹل مالیاتی سروسز کے تحت زیادہ شراکت قائم کرنے کی کو شش کررہا ہے۔اس ڈیجیٹل تجرباتی پروگرام کے تحت ، ہم اپنے منتخب کردہ شراکت داروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیںتا کہ وہ وسیع انداز میں سوچتے ہوئے ڈیجیٹل مالیاتی سروسز میں بہتر ی اور اس میں جدت پسندی لانے کی کوششوں میں اضافہ کریں۔ہم تکنیکی اور مالی وسائل کے ساتھ اپنے شراکت داروں کی حمایت کرتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ صارفین کے دوستانہ تجربات اور طویل مدتی موافقت میں ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ڈیزائن موجود ہے۔

دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 13لاکھ 93ہزار ہو گئیں،پانچ کروڑ 83ہزارمتاثر

کارانداز کے چیف ڈیجیٹل آفیسر جناب ریحان اختر نے کہا کہ، اس پروگرام کا اہم مقصدان تجربات کے ذریعے پاکستان میں سیکھنے والوں کو جمع کرنا اور دیگر ٹیکنالوجی برانڈز کی آگہی کو شیئر کرنا ہے، اور خاص طور پر خواتین کیلئے ڈی ایف ایس کومفید بنانا ہے۔ حساب کتاب کے ساتھ خصوصی تجربے سے خواتین کے ذریعے ایپ کو برقرار اور اپنانے کیساتھ ڈی ایف ایس میں اضافے کیلئے موبائل ایپلیکشن میں شامل ڈیزائن اور تجربات میں مداخلت کے اثرات کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

حسا ب کتا ب کے گلوبل ہیڈ جناب یاسر الیاس نے کہا کہ ، ہمیں پتا چلا ہے کہ ہماری ایپ میں صنفی مربوط ڈیزائن کو شامل کرنے کے بعد، صارفین کے حصول لاگت میں 40 فیصد تک زبردست کمی آئی ہے۔اسی طرح آن بورڈنگ سیکسس کی شرح میں پرانے اور نئے انٹرفیس کے مابین 71سے 75فیصد تک اضافہ ہواہے اور ہم نے 10 فیصد صارف کے تبادلوں کی شرح کو بھی دیکھا ہے۔

اس سے پتہ چلتا ہے کہ کسی اشتہار کی تیار ی کے وقت انسانی ذہن کا ڈیزائن پر توجہ مرکوز رکھنا کتنا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں تعاون فراہم کرنے پر ہم کارانداز کے شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہمارے جمع کیے ہوئے تما م علم ومعلومات سے ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل فنانشل سروسز کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ڈویلپرز مستفید ہونگے۔

مالیاتی شمولیت اس وقت عالمی سطح پر عروج پر ہے اور 2017 میں گلوبل فنڈیکس ڈیٹا بیس سے پتہ چلتا ہے کہ 2011 سے اب تک 1.2 ارب افراد نے اپنا اکائونٹ حاصل کیا ہے جبکہ 2014 کے بعد515 ملین شامل ہوئے ہیں۔2014 اور 2017 کے درمیان بالغ افراد نے مالیاتی اداروں میں یا موبائل منی سروس کے ذریعے اپنے اکائونٹ کھولنے والے افراد کی تعداد 62فیصد سے بڑھ کر 69فیصد ہو گئی ہے۔ترقی پذیر ممالک میں شیئر 54فیصد سے بڑھ کر 63فیصد ہو گیا ہے۔اس کے باوجود ترقی پذیر معیشتوں میں خواتین مردوں کے مقابلے میں 9 فیصد کم بینکوں میں اپنے اکائونٹ کی حامل ہیں۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کارانداز ڈیجیٹل سروسز

اپنا تبصرہ بھیجیں