56

دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 13لاکھ 93ہزار ہو گئیں،پانچ کروڑ 83ہزارمتاثر

Spread the love

نیویارک(صرف اردو آن لائن نیوز) دنیا میں کورونا وائرس

کورونا وائرس کی دوسری لہر نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، دنیا

بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 5 کروڑ 89 لاکھ 83 ہزار 604 سو ہوگئی ہے جبکہ اس کے سبب اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی تعداد

13 لاکھ93 ہزار575 تک جا پہنچی ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 4

کروڑ7 لاکھ 65 ہزار563 افراد صحتیاب بھی ہوئے۔امریکی میڈیا کے مطابق

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست

ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس

وائرس سے اب تک 262,696 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس

سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12,588,661 ہو چکی ہے۔ایک ارب

سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی

سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے

133,773 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی

تعداد 9,140,312 ہے۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے

ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 169,197زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد

6,071,401 تک جا پہنچی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 48 ہزار 518 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 21 لاکھ

27 ہزار 51 رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 48,732

ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 64 ہزار 748 سے بڑھ کر 2,140,208 ہو چکی ہے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات

42,619 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 1,589,219 مصدقہ متاثرین سامنے آ

چکے ہیں۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی

بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 54 ہزار 626 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا

وائرس کے کیسز 14 لاکھ 93 ہزار 383 ہو چکے ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس

سے کل اموات کی تعداد 55,024 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 1,512,045 ہو

گئے۔اسی طرح ملک سعودی عرب اسی فہرست میں 29 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے

جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5,780 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت

میں اس کے مریضوں کی تعداد 355,258 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ

سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین

اس فہرست میں 68 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد

86,442 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر

رکی ہوئی ہے۔

دنیا میں کورونا وائرس

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں