کرونا تعلیمی ادارے بند 68

کرونا کے بڑھتے کیسز، 26نومبر سے10جنوری تک تعلیمی ادارے بند

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) کرونا تعلیمی ادارے بند

وفاقی حکومت نے 26 نومبر سے10جنوری تک تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا

اعلان کر دیا ،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ بچوں کو آن لائن

طریقے سے تعلیم دی جائے گی، 24 دسمبر تک گھر سے تعلیم جاری رہے گی،

25 دسمبر سے 10 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں ہوں گی، 11 جنوری کو تمام

تعلیمی ادارے کھل جائیں گے، دسمبر میں ہونے والے امتحانات ملتوی ہوں گے،

ہاسٹلز میں ایک تہائی طلبا کو رہنے کی اجازت ہوگی، اساتذہ کو بلانے کا فیصلہ

سکول انتظامیہ کرے گی۔ اسلام آباد میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل

سلطان اور شفقت محمود نے پریس کانفرنس کی، جس میں فیصل سلطان نے کہا کہ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد سے زائد دیکھی

گئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ آج ہونے والے بین

الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں فیصلے کیے گئے کہ 26 نومبر سے ملک

کے تمام تعلیمی ادارے سکولز، کالجز، یونیورسٹیز، ٹیوشن سینٹرز بند کردیے جائیں

گے تعلیمی اداروں میں طلبہ نہیں آئیں گے اور وہ گھروں سے تعلیم جاری رکھیں

گے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تعلیمی سلسلہ آن لائن ہے وہاں آن لائن جبکہ جہاں یہ

سہولت نہیں ہے وہاں اساتذہ ہوم ورک فراہم کریں گے اور اس سلسلے میں صوبائی

حکومتیں فیصلہ کریں گی۔ بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام

حکومتوں کی جانب سے یہ کوشش کی جائے گی کہ گھروں میں تعلیم کا سلسلہ

جاری رہے لیکن طلبہ کی اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے اندر کوئی کلاسز

نہیں ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک گھروں سے پڑھائی

کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ 25 دسمبر سے 10 جنوری تک موسم سرما کی

تعطیلات ہوں گی اور اس دوران تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ وزیر تعلیم کا کہنا

تھا کہ 11 جنوری کو حالات کی بہتری پر تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے

جائیں گے تاہم جنوری کے پہلے ہفتے میں ایک جائزہ اجلاس ہوگا۔ امتحانات سے

متعلق انہوں نے بتایا کہ دسمبر کے دوران ہونے والے امتحانات کو ملتوی کردیا گیا

اور اب یہ 15 جنوری اور اس کے بعد ہوں گے، تاہم اس میں کچھ ایسے امتحانات

ہیں جو جاری رہیں گے۔ اس حوالے سے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ

کچھ انٹرنس امتحانات جیسے ایم ڈی کیٹ وغیرہ جو انٹری کے لیے ہیں وہ معمول

کے مطابق جاری رہیں گے کیونکہ ان کا ایس او پیز اور ماسک کے ساتھ انتظام

کرنا ممکن ہے اور اسے احتیاط کے ساتھ منعقد کیا جاسکتا ہے۔ شفقت محمود کا

کہنا تھا کہ اساتذہ یا کسی اور بھرتیوں کے سلسلے میں ہونے والے امتحانات جاری

رہیں گے لیکن طلبہ کے دسمبر میں ہونے والے امتحانات کو جنوری کے وسط تک

ملتوی کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے بتایا کہ ہائر ایجوکیشن یونیورسٹیز فوری

طور پر آن لائن تعلیم شروع کردیں گی جبکہ جامعات کے ہاسٹلز میں طلبہ کا ایک

تہائی حصہ رہے گا، جس میں وہ طلبہ ہوں گے جو بیرون ملک سے آئے ہوئے یا

جہاں انٹرنیٹ کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایچ ڈی طلبہ یا جنہیں

لیب کا کام کرنا ہے تو انہیں یونیورسٹی بلانے سے متعلق جامعہ خود فیصلہ کریں

گی۔ اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ وہ ہنرمند ادارے جہاں ریگولر کلاسز کا

طریقہ کار موجود نہیں ہے وہاں تعلیمی سلسلہ جاری رہے گا۔ شفقت محمود نے کہا

کہ جب تک گھروں سے پڑھائی کا سلسلہ جاری رہے گا تب تک اسکولز اساتذہ کو

ضرورت کے مطابق بلانے کا فیصلہ کریں گے تاہم طلبہ کا وہاں داخلہ منع ہوگا۔

اجلاس میں کیے گئے مزید فیصلوں سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ہماری سفارش

ہے کہ مارچ اور اپریل میں ہونے والے بورڈ امتحانات کو مئی اور جون میں لے

جایا جائے تاکہ طلبہ کو اپنا کورس ورک مکمل کرنے کا وقت مل جائے، اس کے

علاوہ سرکاری سکولوں میں تعلیمی سال کا آغاز اپریل کے بجائے اگست میں کیا

جائے، اس سلسلے میں گرمیوں یا مارچ کی چھٹیاں کم کردی جائیں۔ انہوں نے بتایا

کہ تمام معاملات کا جائزہ لیا جاتا رہے گا اور جنوری کے وسط میں تعلیم کا سلسلہ

باقاعدہ طور پر دوبارہ شروع ہوجائے گا۔دوسری طرف سندھ حکومت نے سکولز

کھلے رکھنے اور بچوں کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔سندھ کے وزیر تعلیم سعید

غنی نے کہا ہے کہ صوبے میں بغیر امتحانات کسی کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا،

سکولز چاہیں تو ہفتہ میں ایک دن بچوں کو بلا سکیں گے۔سعید غنی کا کہنا تھا

سندھ میں سکول 26 نومبر سے 24 دسمبر تک ہوم بیس تعلیم دینگے، اس دوران

سکولز کھلیں رہیں گے تاہم بچوں کو نہیں بلایا جائے گا، این سی او سی میں تجویز

دی تھی کہ تمام تعلیمی ادارے بند نہ کئے جائیں، 73 فیصد انرولمنٹ والے پرائمری

سکولز کو بند کرنے کا کہا تھا، کلاس 6 اور اس سے آگے کی تمام کلاسز کو

جاری رکھنے کی تجویز دی تھی۔

کرونا تعلیمی ادارے بند

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں