50

چیئرمین نیب سے فلور ملز مالکان کی ملاقات کے بعد کارروائی روکدی گئی

Spread the love

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) چیئرمین نیب فلور ملز

فلور ملز کے خلاف جاری نوٹسز معطل ،نیب نے فلور ملز مالکان کیخلاف

کارروائی روک دی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال سے

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں ملزم مالکان نے

اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔چیئرمین نیب نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے تمام ٹیکس

کیسز ایف بی آر کوبھیج دئیے ہیں اور فلورملز مالکان کونیب ملتان کے جاری

نوٹسز پر کارروائی روک دی ہے۔چیئرمین نیب نے واضح کیا کہ معاملہ عدالت میں

ہے ،اینٹی کرپشن پنجاب بھی تحقیقات کررہاہے یہ تاثر درست نہیں کہ نیب اقدامات

سے بزنس کمیونٹی پریشان ہے،زیر سماعت 1210ریفرنسز میں بزنس کمیونٹی

کے2فیصد کیس بھی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی ترقی میں بزنس کمیونٹی

کا اہم کردار ہے، نیب قانون کے مطابق اپنی قومی ذمہ داری ادا کررہا ہے،سائلین

کی شکایات کی بروقت شنوائی کیلئے کھلی کچہریاں لگائیں۔جاوید اقبال نے کہا کہ

نیب ملتان کی جانب سے فلورملزکو جاری نوٹس معطل کیے گئے اینٹی کرپشن میں

معاملہ زیر التوا ہونے پرنوٹس معطل کیے گئے اور اب فلور ملز کے کیسز کو

قانون کے مطابق خود دیکھوں گا۔

چیئرمین نیب فلور ملز

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں