50

خادم رضوی کے آخری دیدار کیلئے ملک بھر سے کارکنوں اور عقیدتمندوں کی لاہورآمد

Spread the love

لاہور( صرف اردو آن لائن نیوز ) خادم رضوی آخری دیدار

تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نمازجنازہ آج ( ہفتہ)صبح

گیارہ بجے مینارپاکستان گرائونڈ میں ادا کی جائے گی ، خادم حسین رضوی کے

آخری دیدار کے لئے ملک بھر سے کارکنوں اور عقیدتمندوں کی آمد کا سلسلہ

جاری رہا ، اس موقع پر کارکنان ایک دوسرے سے گلے لگ کر اور دھاڑیں مار

مار کر روتے رہے ، پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے

گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی

کے انتقال کی خبر سنتے ہی کارکنان اور عقیدت مندوں نے ملک بھر سے لاہور کا

سفر شروع کر دیا جس کی وجہ سے ان کی رہائشگاہ پر انتہائی رش دیکھنے میں

آیا ۔اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے ۔ کارکن شدت غم

سے نڈھال نظر آئے اور دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔ پولیس کے ساتھ جماعت

کے رضا کار سکیورٹی سمیت دیگر فرائض سر انجام دیتے رہے ۔ گزشتہ روز اہل

سنت کی مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں علامہ خادم حسین رضوی کی

ناموس رسالت کے لئے جدوجہد کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا اور فاتحہ

خوانی بھی کی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ خادم حسین کی میت کو مینار پاکستان لے جایا

جائے گا اور نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کی تدفین کی جائیگی جس کے لئے

انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

خادم رضوی آخری دیدار

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں