35

کورونا کا خوف، سلمان خان اہل خانہ سمیت قرنطینہ میں چلے گئے

Spread the love

ممبئی (صرف اردو آن لائن نیوز) سلمان خان قرنطینہ میں

بالی ووڈ ‘دبنگ خان’ سلمان خان اور ان کے تمام اہل خانہ نے خود کو کورونا

وائرس کے خوف کے باعث قرنطینہ کرلیا۔سپر سٹار اور اس کے والدین سمیت

دیگر اہل خانہ نے خود کو گزشتہ ہفتے اس وقت قرنطینہ کرلیا تھا جب ان کے

ملازمین میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق

سلمان خان ان دونوں ریئلٹی شو ‘بگ باس’ کے 14 ویں سیزن کی میزبانی میں

مصروف تھے، تاہم اب انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ

سلمان خان کے ذاتی ڈرائیور میں کورونا کی تشخیص کے بعد انہوں نے کود کو

قرنطینہ کیا ہے، تاہم اس حوالے سے اداکار اور اس کے اہل خانہ نے کوئی بیان

جاری نہیں کیا۔تاہم ‘بگ باس’ انتظامیہ نے جاری کیے گئے بیان میں بتایا کہ ریئلٹی

شو کو ہفتہ وار پروگرام سلمان خان کی میزبانی کے بغیر نشر کیا جائیگا۔ سلمان

خان کے ذاتی ڈرائیور میں کورونا کی تشخص کے بعد اداکار کے مزید دو گھریلو

ملازمین میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی اور تینوں ملازمین کو علاج کیلئے

ہسپتال منتقل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے والد سلیم خان اور

والدہ سلمیٰ خان کی رواں ماہ 18 نومبر کو شادی کی 56 ویں سالگرہ تھی اور اس

ضمن میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا جانا تھا مگر ملازمین میں کورونا کی

تشخیص کے بعد پروگرام کو ملتوی کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ملازمین میں

کورونا کی تشخیص کے بعد سلمان خان اور ان کے اہل خانہ کے گھر میں کورونا

ٹیسٹ کیے گئے، جن کا نتیجہ 19 نومبر کی شب کو آیا،خوش قسمتی سے سلمان

خان اور ان کے اہل خانہ میں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی، تاہم انہوں نے کورونا

کے خوف اور احتیاطی تدابیر کے تحت خود کو قرنطینہ کرلیا۔سلمان خان سے قبل

بھی متعدد اداکاروں کے ملازمین میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، جس وجہ

سے ان اداکاروں نے بھی خود کو احتیاطی تدابیر کے پیش نظر قرنطینہ کرلیا تھا۔

سلمان خان قرنطینہ میں

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں