سشانت کیس اکشے یوٹیوبر 28

سشانت کیس,اکشے کا یوٹیوبر کو 5 ارب ہرجانے کا نوٹس

Spread the love

ممبئی (صرف اردو آن لائن نیوز) سشانت کیس اکشے یوٹیوبر

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات

سے متعلق کیس میں جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے پر بہار سے تعلق رکھنے

والے یوٹیوبر کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اکشے کمار کی جانب سے لا فرم آئی سی لیگل کے توسط سے

17 نومبر کو قانونی نوٹس بھیجا گیا۔نوٹس میں کہا گیا کہ راشد صدیقی، نے اپنے

یوٹیوب چینل ایف ایف نیوز پر ان کے خلاف متعدد توہین آمیز اور مذمم ویڈیوز

اپلوڈ کی ہیں۔اکشے کمار نے یوٹیوبر کو بھیجے گئے نوٹس میں ان سے غیر

مشروط معافی اور چینل سے قابل اعتراض ویڈیوز ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔یوٹیوبر

راشد صدیقی کو ممبئی پولیس نے پہلے ہی توہین آمیز مواد سے متعلق علیحدہ کیس

میں گرفتار کیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا کہ ہمارے مؤکل (اکشے کمار) نے کہا کہ آپ

( راشد صدیقی) کی اسکینڈل اور توہین آمیز ویڈیوز کی وجہ سے انہیں ذہنی

صدمے اور اذیت کا سامنا کرنا پڑا اور ان کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔نوٹس

کے مطابق اکشے کمار نے ٰیوٹیوبر سے 5 ارب بھارتی روپے ہرجانے کا مطالبہ

کیا ہے۔اکشے کمار کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ ان ویڈیوز میں

اداکار کے خلاف کئی جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے کہ انہوں نے

اداکارہ ریا چکر بورتی کو کینیڈا فرار ہونے میں مدد کی۔نوٹس کے مطابق یوٹیوبر

نے بے بنیاد الزامات لگائے کہ اکشے کمار نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت

سے متعلق تبادلہ خیال کے لیے مہارشٹرا کے وزیر ادیتیا ٹھاکرے اور ممبئی پولیس

کمشنر سے خفیہ ملاقاتیں کیں۔لا فرم کے نوٹس میں مزید کہا گیا کہ یہ ویڈیوز

جھوٹی، بے بنیاد اور توہین آمیز ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کے لیے دانستہ طور

پر جاری کی گئی ہیں۔نوٹس میں کہا گیا کہ ہمارے مؤکل ان ویڈیوز کی وجہ سے

عوامی سطح پر شرمندگی، بے سکونی اور بے چینی کا شکار ہونے پر برہم ہیں۔

بالی ووڈ سپر سٹار کی جانب سے راشد صدیقی سے غیر مشروط معافی، تمام

ویڈیوز ہٹانے اور مستقبل میں ایسے مواد اپلوڈ نہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

سشانت کیس اکشے یوٹیوبر

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں