وینا ملک اغوا دھمکی 45

وینا ملک نے اغوا کروانے کی دھمکی دی،اسد خٹک

Spread the love

ممبئی (صرف اردو آن لائن نیوز) وینا ملک اغوا دھمکی

اداکارہ کے سابق شوہر اسد بشیر المعروف اسد خٹک نے دعویٰ کیا ہے

کہ انہیں سابق بیوی نے اغوا کروانے سمیت ان کی بہنوں کو اٹھوانے کی دھمکیاں

دیں۔اسد خٹک نے چند دن قبل ہی سابق بیوی کی ایک مبینہ آڈیو بھی شیئر کی تھی،

جس میں وینا ملک نے انہیں مبینہ طور پر گالیاں دینے سمیت دھمکیاں بھی دی

تھیں۔اسد خٹک کی جانب سے 12 نومبر کو شیئر کی گئی آڈیو میں مبینہ طور پر

کو سابق شوہر کو دھمکیاں دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ساتھ ہی وینا ملک

کو سابق شوہر کو گالیاں بھی دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔اس بات کی آزادانہ تحقیق

نہیں ہوسکی تھی کہ مذکورہ آڈیو وینا ملک کی ہی ہے یا وہ ایڈٹ شدہ آڈیو ہے۔تاہم

مذکورہ آڈیو کے بعد اب وینا ملک نے دعویٰ کیا کہ سابق اہلیہ انہیں لاپتا کروانے

اور بہنوں ک و اغواء اٹھوانے کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے

بچوں کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں موجود پاکستانی سفارتی عملے کے

تعاون سے دبئی سے پاکستان منتقل کیا گیا۔ان کے مطابق انہوں نے بچوں کو دبئی

سے پاکستان منتقل کرنے کی شکایت امریکی سفارتخانے کو بھی کی ہے جب وہ یو

اے ای کی حکومت سے بھی رابطے میں ہیں، کیوں کہ ان کے بچوں کی پاکستانی

منتقلی میں سب سے پہلے اماراتی قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا

کہ ان کے بچے امریکی شہری ہیں اور وہ دبئی میں مقیم تھے اور عدالتی احکامات

کے مطابق انہیں یو اے ای سے منتقل نہیں کیا جا سکتا، لیکن پاکستانی سفارتخانے

کے عہدیداروں کی مدد سے وینا ملک ان کے بچوں کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز

کے ذریعے پاکستان لے گئیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ

ان کے بچوں کو وینا ملک نے ایک غیر مرد کے ساتھ دبئی میں رکھا جب کہ وہ

خود وہاں موجود نہیں تھیں۔انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ ان کے بچوں کے

ساتھ کئی ماہ تک ایک غیر مرد فلیٹ میں موجود رہا اور انہیں لگ رہا ہے کہ ان

کے بچوں کے ساتھ انتہائی برا ہوا اور وہ اس سلوک کو برداشت نہیں کرسکتے۔

وینا ملک اغوا دھمکی

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں