42

حافظ سعید سمیت 4مجرموں کو 10 سال 6 ماہ قید کی سزا

Spread the love

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) حافظ سعید سزا

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ سعید

سمیت چار مجرموں کو 2 مقدمات میں سا ڑ ھے 10،10سال قید کی سزاکاحکم

سنادیا ،عدالت نے مجرموں کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کئے

ہیں،انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے سی ٹی ڈی کی طرف

سے درج مقدمہ نمبر 16/19 اور 25/19 پر فیصلہ سنایا ، مجرموں میں حافظ

سعید، پرو فیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد شامل ہیں جبکہ شریک ملزم پروفیسر

حافظ عبدالرحمن مکی کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی ،سی ٹی ڈی کی جانب سے

پروفیسر حافظ سعید کو جولائی 2019 ء کو گرفتار کیا گیا تھا ،یادرہے حافظ سعید

کیخلاف اب تک چار مقدمات کے فیصلے سنائے جا چکے ہیں جماعت الدعو ۃ کے

رہنماؤں کیخلا ف سی ٹی ڈی کی طرف سے کل 41 مقدمات درج ہیں جن میں

سے24 مقدمات کے فیصلے ہو چکے ہیں جبکہ باقی عدالتو ں میں زیرسماعت ہیں۔

سے24 مقدمات کے فیصلے ہو چکے ہیں جبکہ باقی عدالتو ں میں زیرسماعت ہیں۔

حافظ سعید سزا

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں