36

حکومت ملی تو 20 ارب ڈالر خسارہ تھا، دوستوں نے دیوالیہ ہونے سے بچالیا، وزیراعظم عمران خان

Spread the love

فیصل آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) 20 ارب ڈالر خسارہ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرنسی گرنے سے منہگائی ہوئی جس

پرحکومت کو برا بھلا کہا گیا تاہم آج صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔تاجروں اور

سرمایہ کاروں سے خطاب میں انہوںنے کہا کہ عوام کو گھر بیٹھے سہولتیں دینا

حکومت کی ذمہ داری ہے اور مقامی حکومتوں کا ایسا نظام لارہے ہیں جس سے

عوام خوش ہوں گے، مقامی حکومتوں کے نظام میں ہرشہر کے میئر کا براہ راست

الیکشن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی ترقیاتی فنڈ سے شہر ٹھیک نہیں ہوسکتے ،

لاہور پر پیسہ خرچ کیا تو باقی شہر پیچھے رہ جائیں گے۔معیشت کے حوالے سے

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پر تاریخی قرضے چڑھے ہوئے ہیں، حکومت میں

آئے تو 20 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا تھا تاہم دوست ملکوں نے مدد کی جس

سے دیوالیہ ہونے سے بچ گئے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں روپے کی قدر کو

مصنوعی طورپربرقراررکھ کر نقصان کیا گیا، کرنسی گرنے سے مہنگائی ہوئی

جس پر حکومت کو برا بھلا کہا گیا لیکن آج صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔انہوںنے

کہاکہ پوری کوشش ہے پاکستان کی درآمدات بڑھیں، سرمایہ کاروں، بزنس کمیونٹی

کیلئے آسانیاں پیدا کرنے پر کام جاری ہے، برآمد کنندگان کو مراعات دینے سے

برآمدات بڑھنے لگی ہیں۔

20 ارب ڈالر خسارہ

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں