آج کا دن 37

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو جس مسئلے میں پریشانی کا سامنا ہے۔ ان شاءاللہ آج کسی وقت بھی حل ہونے کی امید ہے۔بس آج صحت کا خانہ بے حد کمزور ہے۔ اس پر توجہ دیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

نظر بد کا شکار معلوم ہو رہے ہیں۔ اس وجہ سے کاموں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ آپ کو چاہیے کہ آج اپنی نظر اتاریں اور ہو سکے تو دو بھوکوں کو کھانا کھلا دیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کی ایک بڑی مشکل کا حل کسی وقت بھی آپ کے سامنے ہوگا۔ آپ جو چاہتے ہیں اللہ نے چاہا تو ایسا ہی ہوگا مگر تحمل سے کام لے کر چلیں تو بہتر رہے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج کا دن اہم ذمہ داری کے بوجھ سے نکلنے کا ہے۔ آپ کی زندگی میں سکون نام کی کوئی چیز نہیں رہی تھی، مگر اب حالات مختلف ہیں، شکر ادا کریں بس۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ضرورت سے زیادہ بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اپنے اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ ہی آپ کو اس مشکل سے نکال سکتے ہیں۔ امید تو ہے کہ جلد آسانیاں مل جائیں گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جو لوگ کسی بھی معاملے کو لے کر پریشان ہیں وہ صرف یاحی یا قیوم کا ورد کریں، ان شائی اللہ شام سے پہلے مشکل آسانی میں بدل جائے گی اور پریشانی ختم ہو جائے گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

جو لوگ خود کو کسی مشکل کا شکار محسوس کر رہے ہیں۔ ان شاءاللہ ایک دو دن میں اس سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ آج خود بخود صورت حال سامنے آئے گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جن افراد نے نیا کاروبار کرنا ہے۔ وہ ابھی انتظار کریں۔ اس کے لئے بالکل بھی مناسب وقت نہیں ہے۔ آج کا دن پرانے کام پر ہی توجہ دینے کا مشورہ دے رہا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں۔ اپنے معاملات کو سپرد اللہ کیوں نہیں کرتے۔ اس وقت روحانی قوت تیز کرنے کی ضرورت ہے اور آپ کی بے حد کم ہوتی جا رہی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ نظربد کا شکار ہو گئے۔ شاید اسی وجہ سے آپ کے کاموں میں رکاوٹیں آنا شروع ہو گئی ہیں۔ اپنی نظر اتاریں ہو سکے تو غریبوں کو کھانا بھی کھلا دیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

ابھی جس خواہش کے انتظار میں تھے کہ کب پوری ہو تو سمجھ لیں کہ اس کے قریب ہیں اور آج آپ کی نوکری روزگار کے حوالے سے بھی اچھی خبر موجود ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

ایک اہم معاملے میں بڑی پیش رفت آپ کے لئے کامیابی کے دروازے کھول دے گی اور آج آپ کو کسی جانب سے ضرورت کے تحت رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکتا ہے۔

آج کا دن کیسا

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں