37

اگلے سال دنیا بھر میں بدترین قحط کاخطرہ ہے،ورلڈ فوڈ پروگرام

Spread the love

روم(صرف اردو آن لائن نیوز) بدترین قحط کاخطرہ

اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے ’’ورلڈ فوڈ پروگرام‘‘ کے سربراہ ڈیوڈ بیزلی نے

خبردار کیا ہے کہ اگر 15 ارب ڈالر فراہم نہ کیے گئے تو 2021 میں ساری دنیا،

بالخصوص غریب اور ترقی یافتہ ممالک میں بدترین قحط پھیل سکتا ہے ایک

انٹرویومیں بیزلی نے کہا کہ اس رقم میں سے 5 ارب ڈالر قحط سالی سے مقابلہ

کرنے کیلئے جبکہ مزید 10 ارب ڈالر ان بچوں کیلئے درکار ہیں جو غذائی قلت کا

شکار ہیں اگر یہ رقم نہ ملی تو 2021 میں ساری دنیا کو ایسے بھیانک اور ہلاکت

خیز قحط کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کے بارے میں ہم نے صرف کہانیوں میں

ہی پڑھا اور سنا ہے بیزلی کا کہنا تھا کہ ماضی میں عالمی رہنماؤں کی جانب سے

فراخدلانہ مالی امداد کے باعث ان کا ادارہ (ورلڈ فوڈ پروگرام) مختلف ممالک میں

غذائی قلت اور قحط کے خلاف جنگ میں کامیاب رہا ہے لیکن خدشہ ہے کہ آئندہ

سال کیلئے مطلوبہ رقم دستیاب نہ ہوسکے جس کی ایک وجہ کووِڈ 19 کی حالیہ

عالمی وباء بھی ہوگی البتہ اس کمی میں دیگر عوامل بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔

بدترین قحط کاخطرہ

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں