37

کورونا کے باوجود جلسے کریں گے، فضل الرحمن

Spread the love

کورونا کے باوجود جلسے

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے

سربراہی اجلاس نے چارٹر آف پاکستان کی تشکیل کے لیے پانچ رکنی کمیٹی

تشکیل دے دی، بارہ نکاتی روڈ میپ بھی طے پا گیا، ،پی ڈی ایم نے گلگت بلتستان

کے نتائج کو مسترد کردیا جبکہ پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے شیڈول کے مطابق ہوں

گے،کوروناکی آڑمیں جلسوں پرپابندی کومستردکرتے ہیں،حکومت مخالف تحریک

کی رفتارکوتیزکیاجائیگا،انتقامی احتساب کومستردکرتے ہیں،گلگت بلتستان الیکشن

میں ریاستی مشینری کااستعمال کیاگیا،انتخابات میں دھاندلی سے پی ڈی ایم بیانیے

کوتقویت ملی،اجلاس میں گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج کومستردکیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی سربراہی اجلاس چارٹر آف

پاکستان کی تشکیل کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ،بارہ نکاتی روڈ میپ

طے پا گیا، پی ڈی ایم کی تحریک کو تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ،پی ڈی ایم نے

گلگت بلتستان کے نتائج کو مسترد کردیا ۔مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں پی

ڈی ایم کے طویل اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری اختر مینگل ویڈیو لنک کیذریعے

شریک ہوئے اجلاس میں میثاق پاکستان پر مشاورت کی گئی اجلاس کے بعد میڈیا

سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا تنظیمی ڈھانچہ

مکمل کر لیا گیا ہیکورونا سے ڈرنے والے نہیں جلسے اپنے وقت پر ہو نگے کرونا

کی آڑ میں جلسوں پر پابندی لگائی جارہی ہے ..سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل

الرحمان کا کہنا تھا وفاقی جمہوری پارلیمانی اور آئین کی بالادستی پر عمل درآمد

کو یقینی بنایا جائے سیاست میں خفیہ اداروں کے کردار کے خاتمے پر اتفاق ہوا

ہے گلگت بلتستان انتخابات 2018 کے انتخابات کا ری پلے ہے .حکومت کے ساتھ

کسی قسم کی قانون سازی کے لییتعاونن کرینگے کیونکہ ہیں یہ حکومت دھاندلی

کی پیداوارہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کے ساتھ بات چیت کیلئے

بھی تیار نہیں ۔پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم نے گلگت

بلتستان میں الیکشن نتائج کومستردکیاہے، طے کیا سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھجوانے

تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، شوگرمافیاکو400ارب کی سہولت دی گئی،جس

افسر نے چور پکڑا اسے نکال دیاگیا۔انہوں نے کہا کہ نیب اور دیگر ادارے سیاسی

لوگوں پرجھوٹے مقدمات بنارہے ہیں یہ دھاندلی کے عادی ہیں، ارکان کو پریشرائز

کرنا چاہتے ہیں،۔مولانافضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے

ہیں،تحریک کے بنیادی اصول اورمقاصدوضع کردیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فارن

فنڈنگ کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں، شبرزیدی کا اعتراف

حکومت کے خلاف ایف آئی آر ہے، شبرزیدی نے بدعنوان لوگوں کی فہرست پیش

کی تو عمران خان نے کہا چھوڑدو۔

کورونا کے باوجود جلسے

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں