47

حکومت سے معاہدہ طے پا گیا،تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

Spread the love

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) تحریک لبیک دھرنا ختم

حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں،تحریک

لبیک نے فیض آباد انٹر چینج کے مقام پر اپنا دھرنا ختم کردیا ہے، وزیر اعظم کی

ہدایت پر وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے تحریک لبیک سے مذاکرات

کئے۔وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ ، کمشنر اسلام آباد عامر احمد ، مشیر داخلہ شہزاد

اکبر اور سیکرٹری داخلہ بھی مذاکراتی ٹیم میں شامل تھے۔ مذاکرات کامیاب ہونے

پر تحریک لبیک فیض آباد دھرنا ختم کرنے پر آمادہ ہوگئی۔مذاکرات کی کامیابی کا

اعلان ہوتے ہی موبائل فون سروس بحال کردی گئی،معاہدے کے اہم نکات یہ ہیں،

(1)حکومت فرانس کے سفیر کو دو سے تین ماہ کے عرصہ کے اندر پارلیمنٹ

سے فیصلہ سازی کے ذریعے ملک بدر کرے گی۔(2)حکومت اپنا سفیر فرانس میں

تعینات نہیں کریگی،(3)فرانس کی مصنوعات کا سرکاری سطح پر مکمل بائیکاٹ

کیا جائیگا۔(4)گرفتار شدہ اسیران ناموس رسالتؐ کو فی الفور رہا کیا جائیگا،دوسری

طرف پنجاب حکومت نے بھی گرفتار افراد کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

پنجاب حکومت نے بھی گرفتار افراد کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں