آج کا دن 48

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

جو حالات پہلے تھے اب بالکل ایسے نہیں رہے اب بہت کچھ تبدیل ہو رہا ہے اور آپ کی اس کے لئے بالکل بھی تیاری نہیں ہے۔ آج بات واضع ہو کر اب تک آ جائے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جس تیزی سے آپ نے پہلے اپنے نقصان کئے ہیں اب اس تیزی سے ہی فائدہ مل رہا ہے آپ کو اس کا اندازہ دوپہر تک ہو جائے گا اور آج اپنی نظر بھی لازمی اتاریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

خانگی جھگڑوں سے باہر آئیں اور اپنے روز گار کی طرف توجہ دیں اس طرح تو ایک اچھے وقت کو ضائع کر رہے ہیں۔ آج اہم معاملات میں بڑی پیش رفت ہو رہی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کو جس پر سب سے زیادہ اعتبار تھا وہی آج کل دشمن ہو رہا ہے اس لئے اس سے بچ کر چلیں اور غصہ بھی قابو میں رکھیں کئی جگہ پر آپ غلط ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اس وقت دوسروں کیو جہ سے آپ مشکل میں آ سکتے ہیں خود کو ان سے دور رکھیںا ور کوشش کریں کہ زبان مکمل بند رہے۔ آپ کے لئے یہ سب سے ضروری ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کی مشکل کا حل میرے اللہ نے چاہا تو آج کسی وقت بھی مل جائے گا اور ایک رکا ہوا کام بھی ان شاءاللہ ہو جائے گا بس توکل سے کام لیا کریں آپ۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صحت کا خاص خیال رکھیں پٹھوں کے امراض تنگ کر سکتے ہیں اور آپ کی گھریلو زندگی میں بھی کچھ ٹنشن کا ماحول چل رہا ہے اس لئے صدقہ تو لازمی بنتا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ کسی بھی قسم کی مالی پریشانی کا شکار ہیں وہ آج اپنے حوالے سے کچھ بہتری محسوس کریں گے۔ آج کا دن ایک اہم خبر لئے بھی نمودار ہو رہا ہے مستقبل کے حوالے سے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کیوں بار بار اپنی پوزیشن بدل کر راستے میں خود ہی مشکلات پیدا کر رہے ہیں اب آپ کو عقل سے کام لینا ہے اور استخارے کی مدد سے چلنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

کیوں پریشان ہو رہے ہیں آپ صرف اپنے اللہ پاک پر بھروسہ رکھ کر چلیں گے تو ہر کام آسان ہوتا چلا جائے گا توکل کم ہونے سے ہی یہ سب کچھ ہو رہا ہے آپ کے ساتھ۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جلد بازی میں ابھی کوئی کام نہ کریں حالات بالکل ٹھیک نہیں میں صورتحال بھی آپ کے خلاف ہے آج ہونے والی پیش رفت پر بس نظر رکھیں۔ فیصلہ بعد میں ہی ہوگا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جن افراد نے پہلا وقت روز گار کے حوالے سے بڑا سخت رکھا ہے وہ اب سکون میں آ جائیں گے ان دنوں گھر میں بھی جاری کشیدگی کا اب برا جلد خاتمہ ہونے والا ہے۔

آج کا دن کیسا

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں