corona 44

کورونا پھر بے قابو: 24 گھنٹے میں مزید 19 افراد جاں بحق

Spread the love

اسلام آباد ،کراچی ، لاہور، پشاور،(صرف اردو آن لائن نیوز) کورونا بے قابو

کورونا وائرس سے 19 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7

ہزار 160 ہوگئی ، گذ شتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 128 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ

59 ہزار 32 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے

مطابق پنجاب میں ایک لاکھ 10 ہزار 450، سندھ میں ایک لاکھ 55 ہزار 680،

خیبر پختونخوا میں 42 ہزار 370، بلوچستان میں 16 ہزار 407 ، گلگت بلتستان

میں 4 ہزار 452، اسلام آباد میں 24 ہزار 218 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار

455 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 49 لاکھ 50 ہزار 561 افراد کے

ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 511 نئے ٹیسٹ کئے

گئے، اب تک 3 لاکھ 23 ہزار 824 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 379 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب میں 2 ہزار 475، سندھ میں

2 ہزار 747، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 311، اسلام آباد میں 257، بلوچستان

میں 156، گلگت بلتستان میں 93 اور ا?زاد کشمیر میں 121 مریض جان سے ہاتھ

دھو بیٹھے۔ صوبہ سندھ میں بھی کورونا وبا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی

ہے، کیسز میں یومیہ بنیادوں پر اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سندھ کے وزیراعلی مراد

علی شاہ کا کوویڈ 19 ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ۔ انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

ترجمان وزیراعلی سندھ نے بھی خبر کی تصدیق کر دی۔ مرادعلی شاہ کے مطابق

انہیں جمعے کو ہلکا بخار محسوس ہوا تھا، نماز جمعہ کے بعد کورونا ٹیسٹ کرایا

جو مثبت آگیا۔ وزیراعلی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر خود کو قرنطینہ کرلیا،

ہلکا بخار ہے تاہم طبیعت کافی بہتر ہے، انہوں نے شہریوں سے بھی احتیاط کی

اپیل کی ۔ ادھر وزیر صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی

صوبہ سندھ جام اکرام اﷲ دھاریجو کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ، جس پر انہوں

نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا، انھوں نے دوست، احباب اور خیر خواہوں سے

جلد صحت یابی کی دعاکی درخواست بھی کی ہے۔جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے

رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا،

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا انہوں نے ٹیسٹ

مثبت آنے پر سیلف آئسولیشن یعنی تنہائی اختیار کر لی ہے۔ادھر خیبرپختونخوا

اسمبلی کے اکیس اراکین بھی کورونا وائرس کے شکار ہوگئے ہیں،کوروناوائرس

سے متاثرہونیوالوں میں سپیکرمشتاق غنی،ڈپٹی سپیکرمحمود جان، ان کے اہل

خانہ،مشیر بلدیات کامران بنگش، ایم پی اے اقبال وزیر،ہمایون خان،عائشہ

بانو،مدیحہ نثار،زینت بی بی،سمیراشمس،انورزیب،عبدالسلام ،فضل

شکور،ڈاکٹرامجد انجینئر فہیم اور بابر سلیم سواتی ،اے این پی کے فیصل

زیب،صلاح الدین اورلائق محمدخان،جماعت اسلامی کے عنایت اﷲ،ن لیگ کے

جمشیدخان مہمند اوربلوچستان باپ پارٹی کے بصیرت شنواری شامل ہیں ۔ڈپٹی

سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے خود کوگھر میں قرنطینہ کردیا جبکہ دیگر اراکین

صوبائی اسمبلی صحت یاب ہوچکے ہیں۔پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت ملک

کے طول و عرض میں کورونا کی دوسری لہر کی شدت بڑھ گئی ہے پنجاب

یونیورسٹی کے ایک اور پرو فیسرسمیت ماتحت عدالتوں کے مزید 2 ججز موذی

وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ دوسری طرف بحریہ ٹاؤن میں ایک معروف

پرائیویٹ ا سکو ل کے ایک اہلکار کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر جان کی بازی ہار

گئے ہیں۔ متاثر ہونیوالوں میں ایڈیشنل سیشن جج محمد آصف اور خاتون سول جج

سمیرا جبار شامل ہیں جنہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا جبکہ دونوں ججز کی

عدالتوں کو سیل کر دیا گیا۔

کورونا بے قابو

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں