بھوک بیماری عمران خان 42

نوجوانوں کو با اختیاربنانے کیلیے وزیراعظم جاب پورٹل کے قیام کی منظوری

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) وزیراعظم جاب پورٹل

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے روزگار کیلئے نیشنل جاب پورٹل کے

قیام کی منظوری دیدی ۔ پورٹل سے نوجوانوں کو ملک بھر میں ملازمتوں کے

مواقع میسر ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار کی

ملاقات ہوئی ہے جس میں معاون خصوصی نے کامیاب جوان پروگرام سے متعلق

بریفنگ دی ہے، وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام میں قرضوں کی فراہمی سے

متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیر اعظم کو

نیشنل جاب پورٹل سے متعلق بھی تفصیلی آگاہ کیا۔ ملاقات میں ٹائیگر فورس کے

حوالے سے مختلف امور پر بھی مشاورت کی گئی۔ کورونا کی بڑھتی صورتحال

کے پیش نظر ٹائیگر فورس کو دوبارہ ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ نوجوانوں کو با

اختیار بناناپی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ معاون خصوصی عثمان ڈار کا

کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ویڑن کے مطابق نوجوانوں کے باعزت روزگار کے

لیے کوشاں ہیں۔

وزیراعظم جاب پورٹل

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں