47

جی بی الیکشن، ہارنے والا پی ٹی آئی امیدوار ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں فاتح

Spread the love

گلگت(صرف اردو آن لائن نیوز) دوبارہ گنتی میں فاتح

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں گزشتہ شب ہارنے والے تحریک انصاف

کے امیدوار ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں جیت گئے۔ جی بی 2 گلگت کے نتیجے پر

تنازع کھڑا ہوگیا۔ رات گئے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز

پارٹی کے جمیل احمد کو مخالف امیدوار پر برتری حاصل تھی۔ جمیل احمد نے

6848ووٹ، پی ٹی آئی کے فتح اﷲ خان 6229ووٹ اور مسلم لیگ (ن)کے حفیظ

الرحمان نے 2100ووٹ حاصل کیے تھے۔ تاہم حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی

کی گئی تو غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے فتح اﷲ خان کو جمیل

احمد پر دو ووٹ کی برتری حاصل ہوگئی ،جنہیں 6696 جبکہ جمیل احمد کو

6694ووٹ ملے،جس پر جمیل احمد کے مقابلے میں فتح اﷲ خان کو غیر سرکاری

طور کامیاب قرار دیدیا۔ جمیل احمد کی شکست پر رات گئے فتح کا جشن منانے

والے پیپلز پارٹی کے جیالے غصے سے بپھر گئے، انہوں نے بڑی تعداد میں جمع

پو کر ڈی سی آفس کے باہر احتجاج شروع کر دیا جس کے باعث امن وامان قائم

رکھنے کیلئے رینجرز کو طلب کر لیا گیا۔

دوبارہ گنتی میں فاتح

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں