41

فیض آباد دھرنا، شرکاء اور سکیورٹی اداروں میں جھڑپ،خادم رضوی بھی پہنچ گئے

Spread the love

اسلام آباد،لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) فیض آباد دھرنا

فیض آباد دھرنے کے شرکاء اور

سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان میں تصادم ،شیلنگ ،پتھراؤ کے استعمال سے ایک

رینجرز اور3پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا

،حالات کشیدہ ہونے پر آپریشن روک دیا گیا جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو بھی سیل کر دیا گیا ہے اور نیا ٹریفک پلان جاری

کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح دھرنے کی شرکاء کی تعداد

1600 کے قریب ہے ۔دھرنے کی قیادت سعد رضوی فرزند علامہ خادم حسین

رضوی سربراہ تحریک لبیک پاکستان کررہے ہیں جبکہ علامہ شفیق امینی امیر

تحریک لبیک خیبرپختونخوا بھی موجود ہیں ،علامہ عبدالغفور تابانی امیر تحریک

لبیک آزاد کشمیر ، قاری شفیق قادری جنرل سیکرٹری تحریک لبیک راولپنڈی

دھرنے کے شرکاء میں موجود ہیں ۔پیر کی صبح فجر کی نماز کے بعد آئی جی

اسلام آباد کی زیر نگرانی وفاقی پولیس ، پنجاب پولیس اور رینجرز نے فیض آباد

کو کلیئر کرنے کے لئے آپریشن شروع کیا ،شیلنگ اور ربڑ بلٹ گولیوں کا استعمال

کیا گیا تاہم حالات کشیدہ ہونے کی صورت میں آپریشن روک دیا گیا ،مظاہرین اور

سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ میں 3 پولیس اہلکار اور ایک رینجرز

زخمی ہوگئے جنہیں پمز ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔فیض آباد انٹرچینج بند ہونے

کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی میں میٹرو بس سروس معطل ہے اور نیا ٹریفک پلان

بھی جاری کیا گیا ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد کے کئی علاقوں میں موبائل فون اور

انٹرنیٹ کی سروس جزوی طور پر معطل ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات

نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ سے کھنہ پل تک سیل رہے

گی۔جے یو آئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے

احتجاجی ریلی پر کی جانے والی شیلنگ اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے

ہوئے کہاکہ ریاست مدینہ کا نام نہ لے ظلم کا بازار گرم ھے مر کزی میڈیا آفس کے

مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ تحریک لبیک کے نہتے کارکنان اور علماء

کرام پر تشدد افسوس ناک عمل ہے انہوں نے کہاکہ تحریک لبیک پاکستان کے

کارکنان جمہوری طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کر وارہے تھے جو ان کا قانون

اور آئینی حق ہے۔

فیض آباد دھرنا

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں