آج کا دن 59

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 حالات میں بڑی غیر متوقع تبدیلی کے اشارے مل رہے ہیں اس وقت خود کو اس کے لئے تیار رکھیں اور یاد رکھیں کہ یہ کسی بھی سطح پر کسی وقت بھی آ سکتی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

خود کو حالات کے سپرد مت کریں اس وقت ایسا کرنا خطرناک ہوگا اللہ پاک سے خاص مدد مانگیں اور آگے بڑھ کر ان تمام حالات کا مقابلہ کرنا بہتر ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ کسی بھی الجھن کا شکار ہیں وہ ابھی مزید چند دن اس میں رہ سکتے ہیں اس لئے اللہ پاک سے مدد لے کر بڑی ہوشیاری اور سنبھل کر چلنے سے یہ دن گزریں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج اچھا اور برا ہی اہم دن ہے آپ کی ایک مشکل ختم ہونے جا رہی ہے اور آپ کو شام تک کافی حد تک اچھی خبر مل جائے گی بالکل بے فکر ہو جائیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

دوسروں پر کسی صورت بھی انحصار مت کریں صرف اللہ پاک پر بھروسہ کریں وہ ہی آپ کو اس مشکل سے نکالے گا جس میں کافی دنوں سے گرفتار نظر آتے ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

حالات بالکل بدل چکے ہیں اب زندگی کو نئے انداز سے گزارنا ہوگا اور ذہنی طور پر اب اس کے لئے تیار رہنا ہوگا یاد رکھیں کہ آجکل میں جو افر آئے وہ سب سے اہم ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج آپ کی کوشش کامیاب ہو گی ان شاءاللہ اور جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے اس میں ضرورت سے زیادہ نتائج ملنا شروع ہو جائیں گے حالات آج اچھے ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

لوگ کسی بھی معاملات میں ضرورت سے زیادہ دخل اندازی کر رہے ہیں وہ خود مشکلم یں آ سکتے ہیں۔ اس لئے آج فوری طور پر پیچھے ہٹ جانے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ کسی کے ساتھ ملکر رقم لگانا چاہتے ہیں ان کے لئے قدرے مشکل فیصلہ ہوگا رقم ڈوب جانے کا اندیشہ رہے گا اور گھر میں بھی مالی خرابی کا اندیشہ رہے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

دماغ پر ہر وقت بوجھ سوار رہتا ہے اور خطرہ لاحق رہتا ہے جیسے کچھ غلط ہونے والا ہے۔ اس وقت صدقہ دینے اور نماز سے مدد لینے کی اشد ضرورت ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جن افراد نے آپ کے لئے قربانیاں دی ہیں آپ ان کو بھول گئے ہیں اور غیروں سے دل لگا بیٹھے ہیں جو خود کے ساتھ زیادتی والی بات ہے اپنی فوری اصلاح کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کی ایک پرانی خواہش پوری ہونے جا رہی ہے آج کا دن اچھا اور بحکم اللہ بڑا مدد گار ثابتہ وگا بس دماغ پر سوار فضول خیالات کو اپنے سے دور کر دیں۔

آج کا دن کیسا

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں