44

آذربائیجان سے جنگ، ہمارے دو ہزار فوجی ہلاک ہوئے، آرمینیا کا اعتراف

Spread the love

یروآن (صرف اردو آن لائن نیوز) آرمینیا کا اعتراف

آذربائیجان سے جنگ میں آرمینیا نے 2 ہزار سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کی

تصدیق کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آرمینیا کی وزرات صحت نے ہزاروں

فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ،آرمینیائی وزارت صحت کے ترجمان کے

مطابق اب تک اس جنگ میں 2317 آرمینیائی فوجیوں اور نامعلوم افراد کی لاشوں

کی جانچ پڑتال ہوئی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجیوں

کی لاشوں کے تبادلے کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے تو حتمی طور پر تعداد نہیں

بتائی جاسکتی تاہم وہ جنگ میں مارے گئے جوانوں کی والدین اور دیگر رشتے

داروں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان

نگورنوکاراباخ کے تنازع پر جاری جنگ کا اختتام روس اور ترکی کی مدد سے

امن معاہدے پر ہوا ہے۔ امن معاہدے کے تحت 6 ہفتوں کی جنگ میں آرمینیا کے

قبضے سے چھڑائے گئے علاقے آذربائیجان کے پاس رہیں گے جبکہ آرمینیا کو

نواحی علاقوں کا قبضہ بھی آئندہ دنوں میں چھوڑنا ہوگا۔امن معاہدے پر آذربائیجان

میں جشن اور آرمینیا میں سوگ طاری ہے جبکہ آرمینیائی وزیراعظم نکول پشنیان

نے بھی جنگ بندی کی وجہ فوجی وسائل کے خاتمے اور تھکی ہوئی سپاہ کو قرار

دیا تھا۔6 ہفتوں کی جنگ میں نگورنوکاراباخ انتظامیہ نے 1200 سے زائد

اہلکاروں کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا ،دوسری جانب آذربائیجان کی جانب سے اب

تک اس جنگ میں فوجیوں کی ہلاکت یا زخمی ہونے کے حوالے کوئی بھی

معلومات نہیں فراہم کی گئی ہیں تاہم آرمینیا کی جانب سے شہری آبادی پر شیلنگ

اور راکٹ حملوں میں 80 آذری افراد کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا ہے۔

آرمینیا کا اعتراف

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں