267

ٹی20،جنوبی افریقہ کی سنسنی خیز مقابلہ کے بعد پاکستان کو 6رنز سے شکست

Spread the love

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیدی۔ کیپ ٹاؤن میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے،

پروٹیز کی جانب سے کپتان فاف ڈپلیسی 78 اور ہینڈرکس 74 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے 3، عماد وسیم، حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں 186 رنز بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان شعیب ملک 49، حسین طلعت 40 اور بابر اعظم 38 رنز بناکر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ہینڈرکس، موریس اور شمسی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں پاکستانی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

میچ سے قبل محمد حفیظ انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث انہیں پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔یاد رہے جنوبی افریقہ نے پاکستان کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا جبکہ 5 ایک روز میچز کی سیریز میں 2-3 سے قومی ٹیم کو شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں