44

بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد موسم سرد ہو گیا

Spread the love

گلگت (صرف اردو آن لائن نیوز) بارش برف باری

گلگت بلتستان کے علاقے استور میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کے

باعث نظام زندگی متاثر ہوگیا۔غذر کی بالائی تحصیل پھنڈر میں بھی برفباری

ہوئی،برف باری کی وجہ سے متعدد علاقوں کی رابطہ سڑکیں متاثر ہوگئیں۔نقطہ

انجماد سے نیچے درجہ حرارت کے باوجود گلگت بلتستان کے باسی ووٹ ڈالنے

کے لیے پرعزم دکھائی دیئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع

استور میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ،

وادی لیپا آزاد کشمیر میں طویل خشک سالی کے بعد پہاڑوں پر برف باری ہوئی

ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مظفرآباد سمیت آزاد کشمیرکے وسطی اضلاع اور

زیریں علاقوں میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے،ہفتے کے

روز راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی بارش ہوئی جس کے بعد جڑواں شہروں میں

موسم سرد ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ

اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی۔ بلوچستان کے علاقے مستونگ، بولان، پشین،

قلات اور قلعہ عبداللہ سمیت شمال مشرقی ومغربی علاقوں میں بارش ہوئی۔محکمہ

موسمیات نے اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر

میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر

پختونخوا میں لوئر دیر اور گردو نواح میں بھی بارش ہوئی۔ خیبر پختونخوا کے

ضلع شانگلہ کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد

سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بارش برف باری

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں