36

پی ایس ایل 5، حفیظ کی شاندار بیٹنگ، پہلے ایلیمنیٹر میں قلندرز نے زلمی کو ہرادیا

Spread the love

کراچی (صرف اردو آن لائن نیوز) حفیظ بیٹنگ قلندرز زلمی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 5 ویں ایڈیشن کے پہلے ایلیمنیٹرز میں لاہور

قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔پشاور زلمی نے لاہور کو مقررہ 20 اوورز میں 171 رنزکا ہدف دیا جو قلندزر نے 19 ویں اوورز میں

5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھلیے گئے میچ

میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور زلمی

کی جانب سے اننگز کا ا?غاز امام الحق اور حیدر نے کیا جو مایوس کن رہا اور

حیدر علی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔زلمی کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی

رہیں تاہم شعیب ملک، ہارڈس ویلیون اور فاف ڈیوپلیسی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی

بدولت پشاور نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔شعیب

ملک 39، ہارڈس ویلیون 37 اور فاف ڈیوپلیسی 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہور

قلندرز کے دلبر حسین نے 3 جبکہ شاہین شاہ ا?فریدی، حارث رؤف اور ڈیوڈ

ویزے نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔پشاور زلمی کے 171 رنز کے ہدف میں قلندرز

کا ا?غاز بھی مایوس کن رہا اور اوپنر فخر زمان 6 رنز بناکر ا?ؤٹ ہوئے، اس

کے بعد تمیم اقبال بھی 18 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان سہیل اختر بھی 7 رنز بناکر کیچ آ ؤٹ ہوئے، بین ڈنک بھی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور

20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمد حفیظ نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور نصف سنچری بنائی۔ حفیظ کی شاندار بیٹنگ کے بدولت قلندرز نے 19 ویں اوورز میں

5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور یوں زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست

دیکر ایلیمنیٹر 2 کیلئے کوالیفائی کرلیا۔محمد حفیظ 74 رنز بناکر ناقابل شکست رہے

جبکہ اْنہیں شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ زلمی کی جانب

سے ثاقب محمود نے 3 جبکہ راحت علی اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ

حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ایلیمنیٹرز 2 میں لاہور قلندرز کا میچ پہلے

کوالیفائر میں ہارنے والی ملتان سلطانز سے اتوار کو رات 8 بجے ہوگا۔

حفیظ بیٹنگ قلندرز زلمی

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں