آج کا دن 52

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

حمل
اس ہفتے مالی معاملات میں ان شاء اﷲ بہتری آنے کی بہت اُمید ہے۔ آپ کو تھوڑی محنت اور حکمت عملی سے چلنا ہو گا، سابقہ جو بھی نقصانات ہیں ،ان کا ازالہ بھی ہو جائے گا جو لوگ اپنے بچوں کے سلسلے میں پریشان تھے، وہ جلد خوشخبری سن لیں گے اور من پسند جگہ تبادلے کے امکانات بھی روشن ہیں، کافی بگڑے ہوئے کام بھی سنور جائیں گے۔

ثور
پراپرٹی وغیرہ کی خرید و فروخت کے لئے ابھی مناسب وقت نہیں ہے، جو لوگ جلد بازی سے کام لیں گے ان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ابھی انتظار کرنا بہتر رہے گا۔ اس وقت صرف موجودہ کام پر توجہ دے کر اپنے گھریلو اور مالی معاملات میں بحکم اﷲ بہتری لائی جا سکتی ہے جو لوگ عرصہء دراز سے مبارک سفر کے خواہشمند تھے، اب وہ اسی طرف جا رہے ہیں ،ان شاء اﷲ

جوزہ
کسی بھی انجانی شخصیت سے مل کر جو لوگ کام کرنے کے خواہشمند ہیں، وہ ایسی غلطی نہ کریں تو اچھا ہے۔ ورنہ بڑے نقصان کا خطرہ ہے۔ ان دنوں ویسے بھی مخالفین کا سامنا ہے، وہ خفیہ انداز سے آپ کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔ ان سے بچ کر چلنا ہے۔ آپ کو اپنے تمام کام بھی بڑی خاموشی سے کرنے ہوں گے۔ کچھ آفر ملنے کی اُمید ہے۔ ابھی غور کریں اور سوچنے کے لئے وقت ضرور لیں۔

سرطان
اس وقت کسی جانب سے کوئی بندش یا کسی قسم کے اثرات نہیں ہیں، اگر کچھ ہے بھی تو وہ صرف آپ کا وہم ہے۔ آپ پریشان نہ ہوں اگر رکاوٹ ہے تو پھر استخارہ کریں اور نماز کی پابندی کے ساتھ کثرت سے ذکر الٰہی کریں، ان شاء اﷲ اگلے سات یوم میں اس قسم کی رکاوٹوں کو توڑنے میں کامیاب ہو جائیں گے جو لوگ بیمار ہیں وہ بہت جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔ ان شاء اﷲ۔

اسد
اپنے لئے غلط فیصلے کر کے مشکلات پیدا نہ کریں ،اپنی پچھلی تمام زندگی کو مدنظر رکھ کر از سر نو تمام حالات کا جائزہ لیں۔ جہاں غلطی محسوس ہو رہی ہو، فوری اس کی اصلاح کریں تاکہ جو اچھا وقت چل رہا ہے، اس کے مکمل فائدے حاصل کئے جا سکیں۔ ان دنوں روزگار میں بہتری آنے اور اولاد کے حوالے سے بھی اچھی خبریں ہیں، سفر کرنے والوں کی بھی اب خواہش جلد ہی پوری ہو گی۔

سنبلہ
آپ جس الجھن کا شکار ہیں، وہ صرف اﷲ پاک کو یاد کرنے سے ہی دور ہو گی۔ اﷲ پاک سے مدد مانگیں اور باوضو رہنے کی کوشش بھی کیا کریں۔ آپ کے لئے اب مالی طور پر بڑے فائدے ملنے کا امکان موجود ہے۔ آپ پرائز بانڈ کی خریداری بھی کر سکتے ہیں اور رسک لے کر کسی بڑے کام میں ہاتھ بھی ڈال سکتے ہیں، بلاک رقم کی واپسی کے چانس کے علاوہ قرض کے مسئلے بھی حل ہوں گے۔

میزان
اپنی صحت کا ان دنوں خاص خیال رکھیں۔ یہ خانہ بے حد کمزور ہے، اپنی زبان کو بھی قابو میں رکھا کریں، ہر بات کو اوپن کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے بد نظری کا شکار ہو جاتے ہیں، اس لئے خاموشی بہتررہے گی ،سورہ ٔ قلم کی آخری دوآیات چند دن صبح و شام پڑھ کر خودپر پھونک لیں جو بھی اثرات ہیں وہ ان شاء اﷲ ختم ہو جائیں گے ۔نماز پر بھی توجہ دیں۔

عقرب
ان دنوں آپ کا ایک بڑا رکا ہوا کام غیبی انداز میں ان شاء اﷲ ہو جائے گا۔ آپ جس بات کو لے کر پریشان تھے۔ اگلے دو دن میں، وہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اس وقت ایک طرف سے رقم کا حصول بھی ممکن ہو گا اور عرصہء دراز سے رشتے کی بندش کا شکار لوگ بھی اس سے نکلنے میں نا صرف کامیاب ہوں گے بلکہ اپنے لئے اسی ہفتے اﷲ نے چاہا تو خوشخبری بھی سن لیں گے۔

قوس
اب بھی دل کے معاملات خراب ہو رہے ہیں۔ آپ جس قسم کی الجھن و مشکلات کا شکار تھے۔ اس کے پیچھے شائد یہی وجہ ہو، فوری طور پر واپسی کا راستہ اختیار کریں ورنہ نقصانات کا اندیشہ بہت زیادہ ہے جو لوگ آپ کو سبز باغ دکھا رہے ہیں، ان کی باتوں میں نہ آئیں جو آپ کے نصیب میں ہو گا، وہ بحکم اﷲ آپ کو مل کر رہے گا۔ آپ دوسروں پر انحصار کرنے کے بجائے اﷲ پاک پر بھروسہ کریں۔

جدی
آپ نہیں بدلیں گے، حالات چاہے جیسے بھی کیوں نہ ہوں۔ آپ اپنے دل کے غلام ہیں، وہ جو کہتا ہے وہی کرتے ہیں۔ اب حالات ویسے نہیں رہے، اس وقت کسی بھی قسم کی غلطی، لاپروائی یا غلط قدم اٹھانا، بے حد مہنگا پڑ سکتا ہے جو لوگ اپنے لئے برا کرنے کا پروگرام بنا چکے ہیں، وہ تو پیچھے نہیں ہٹنے لگے اور جن کو ہدایت آ چکی ہے وہ ان شاء اﷲ آنے والوں دنوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

دلو
خاموشی سے وقت گذاریں ۔ یہ دن تھوڑے سے آزمائشی ہیں، بلا وجہ کی ٹینشن گلے پڑی ہوئی ہے۔ اس لئے محتاط انداز سے چلنا ہو گا، کسی کا بھی اعتبار نہیں کرنا۔ بس اﷲ پاک سے مدد مانگنی ہے۔ دل کے راز تو خاص طور پر افشاں نہیں کرنے ۔ یاد رکھیں کہ آپ اپنوں کی شدید مخالفتوں کا شکار ہیں۔ اس وجہ سے آپ کو کوئی نہ کوئی مشکل میں، کسی وقت بھی ڈال سکتا ہے۔

حوت
یہ ہفتہ کافی حوالوں سے ان شاء اﷲ بہتری دے گا۔ آپ کی ایک بڑی پریشانی ختم ہو سکے گی، جس طرح سے رکاوٹوں کا سامنا تھا۔ وہ معاملہ بھی حل ہو گا، اس ہفتے آپ کو غیر متوقع انداز سے، رقم بھی مل سکتی ہے اور صحت کے جس مسئلے کی وجہ سے پریشان تھے، اب اس کی رپورٹ بھی ان شاء اﷲ ٹھیک آ جائے گی۔ ملازمت پیشہ افراد کے تبادلے کا امکان کافی واضح ہے۔

آج کا دن

آج کا دن

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں