معاشی بحران یورپی یونین 37

تارکین وطن نے گزشتہ برس 33.2 بلین یورو اپنے آبائی وطن بھجوائے،یورپی یونین

Spread the love

برسلز(صرف اردو آن لائن نیوز) تارکین وطن بلین یورو

گزشتہ برس (2019)میں یورپین یونین میں رہنے والے تارکین وطن نے اپنے آبائی

ممالک کو 33.2 بلین یورو بھیجے۔جن ممالک سے سب سے زیادہ رقم بیرون

یورپ روانہ کی گئی ان میں فرانس پہلے نمبر پر تھا۔ جبکہ باقی ممالک میں

بالترتیب اسپین، اٹلی، جرمنی اور بیلجیئم رہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اعداد و

شمار یورپین یونین کے شماریاتی ادارے یورو اسٹیٹ کی جانب سے جاری کیے

گئے۔ یورو اسٹیٹ کے مطابق 2018 میں یہی رقم 30.8 بلین یورو تھی۔اس کے برخلاف بیرون یورپ سے یورپین یونین کے اندر آنے والی رقم کا تناسب

2019 میں 13 ارب یورو رہا۔ جبکہ 2018 میں یہی رقم 12.4 بلین یورو تھی۔ان

اعدادو شمار کے ساتھ یہ بات واضح طور پر کہی گئی کہ یہ رقم یورپ میں رہنے

والے غیر ملکی تارکین وطن کی جانب سے اپنے آبائی ملکوں کو روانہ کی گئی۔

یورو اسٹیٹ کے مطابق جن ممالک سے سب سے زیادہ رقم بیرون یورپ روانہ کی

گئی ان میں فرانس پہلے نمبر پر تھا۔ جبکہ باقی ممالک میں بالترتیب اسپین، اٹلی،

جرمنی اور بیلجیئم رہے۔ دوسری جانب جن یورپین ممالک میں رقوم آئیں ان میں

رومانیہ، پرتگال، پولینڈ، اٹلی اور کروشیا شامل ہیں۔

تارکین وطن بلین یورو

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں