گولی مارنے پر غور 52

سرگودھا, متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ, 22 سالہ طالب علم جاں بحق , راہگیر شدید زخمی

Spread the love

سرگودھا(صرف اردو آن لائن نیوز) سرگودھا متحارب گروپوں فائرنگ

سرگودھا کے قصبہ جھاوریاں میں ٹرانسپورٹرز کے ایک ماہ سے جاری تنازعہ پر

دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 22 سالہ طالب علم جاں

بحق اور ایک راہگیر شدید زخمی ہو گیا جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس

مصروف تفتیش ہے۔حکام نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر کے ملزمان کی فوری

گرفتاری کا حکم دے دیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ جھارویاں اڈا پر

ٹرانسپوٹرز کے درمیان سرگودھا جھاوریاں روڈ پر چلنے والی گاڑیوں کی رنجش

میں دو گروپوں میں تنازعہ چلا آرہا تھا جس میں ایک گروپ سے ان کا اڈا چھین

کر گاڑیاں تھانوں میں بند کروانے پر معاملہ شدت اختیار کر گیا تو ایک گروپ نے

مخالف گروپ کے جرائم پیشہ ہونے اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم

افضل چن پر ان کی سرپرستی کر کے پولیس سے تحفظ دلانے کے الزامات عائد

کرتے ہوئے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیکر شاہراہ عام پر مسلح افراد کی

بدمعاشی اور غنڈہ گردی کے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود

فریقین میں کشیدگی پر گزشتہ روز صبع سویرے دونوں گروپوں مسلح افراد کے

درمیان فائرنگ میں دسویں کا طالب علم 22سالہ نوجوان تیمور احمد جانبحق اور

ایک راہگیر محمد وارث شدید زخمی ہو گیا جن کوریسکیو کر کے ٹی ایچ کیو

ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور تھانہ جھارویاں پولیس مصروف تفتیش ہے۔ڈی پی او

ذولفقار احمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی شاہپور سرکل سے رپورٹ

طلب کر کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

سرگودھا متحارب گروپوں فائرنگ

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں