mall road Lahore 40

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین بھی کورونا وائرس کا شکار

Spread the love

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) ملازمین کورونا وائرس شکار

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے 7 ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ اسپیکر

پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کا

سلسلہ جاری ہے جس کے تحت 9 نومبر کو ہونے والے ٹیسٹوں کی رپورٹ میں

پنجاب اسمبلی کے 7 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔جن ملازمین

کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ان میں 2 ملازمین کا تعلق سوالات برانچ ، 3 کا سیکورٹی

اسٹاف جبکہ 2 ملازمین کا تعلق مختلف برانچوں سے ہے۔کورونا وائرس کا شکار

ملازمین کو اسمبلی سیکرٹریٹ آنے سے روک دیا گیا ہے جب کہ اسمبلی

سیکرٹریٹ میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

پی ایس ایل میں شرکت نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو گھروں تک رہنے کی ہدایت

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نے پی ایس ایل میں شرکت نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو

گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کردی ۔ذرائع کے مطابق پی سی بی میڈیکل پینل

کی طرف سے کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نیوزی لینڈ روانگی سے پہلے

کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں، قومی کرکٹرزکونیوزی لینڈ میں بھی

سخت کوویڈ پروٹوکولزکا سامنا کرنا پڑے گا۔14 روز کا سخت قرنطینہ پریڈ میں

ایک دوسرے سے میل جول کی پابندی عائد کی گئی ہے اورالگ الگ گروپس میں

رہنا ہوگا۔ اس دوران تین کوویڈ ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے۔

ملازمین کورونا وائرس شکار

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں