46

پاکستان، کورونا کی شرح چار ماہ کی بلند ترین سطح پر

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) پاکستان کورونا کی شرح

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے

لگا جس سے کیسز مثبت آنے کی شرح 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی

اورریکارڈ ہلاکتیں بھی ہوئیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی

ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر

میں کورونا کے 36923 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2304 افراد میں کورونا وائرس

کی تصدیق ہوئی ، وائرس سے مزید 37 افراد انتقال کرگئے۔پاکستان میں آخری

مرتبہ 17 جولائی کو کورونا کے ایک روز میں سب سے زیادہ 2085 کیسز

رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے یہ سب

سے زیادہ کیسز ہیں،اس طرح پاکستان میں کیسز مثبت آنے کی شرح 4 ماہ کی بلند

ترین سطح 6.24 فیصد پر پہنچ گئی ہے،اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے

دوران کورونا سے 37 اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں جو مسلسل دوسرے دن اموات

کی بڑی تعداد ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے

ہلاکتوں کی تعداد 7092 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 52296 تک جا

پہنچے ہیں۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 714 مریض

کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا

کے مریضوں کی مجموعی تعداد 153051 ہوگئی ہے ، 2718 افراد اب تک انتقال

کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 108822 ہے اور

2455 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں ،بلوچستان میں مریضوں

کی کل تعداد 16274 اور ہلاکتیں 155 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے

مریضوں کی تعداد 41472 اور 1303 ہلاکتیں ہوچکی ہیں ، آزاد کشمیر میں

5139 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 118 افراد انتقال کرگئے،اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4416 اور

93 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں

کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 23122 ہے اور اب تک 250 مریض

انتقال کرچکے ہیں۔

پاکستان کورونا کی شرح

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں