37

صحن مطاف میں طواف کے لیے مختص راستے تبدیل کردیئے گئے

Spread the love

ابوظہبی(صرف اردو آن لائن نیوز) صحن مطاف میں طواف

حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈینسی کے زیر انتظام عمرہ کے مناسک کی ادائیگی

اور مسجد حرام میں نمازیوں کی تعداد کو کنٹرول کرنے کی ذمہ دار انتظامیہ نے

مطاف کے صحن میں طواف کے لیے مختص کردہ راستے تبدیل کر دئیے۔عرب ٹی

وی کے مطابق عمرہ مناسک کی بحالی کے پہلے اور دوسرے مراحل میں طواف

کے لیے جو ٹریک وضع کئے گئے تھے تیسرے مرحلے کے بعد ان میں تبدیلی کی

گئی ہے۔پہلے دو ٹریک عمر رسیدہ اور معذور سے دوچار عمرہ زائرین کے لیے

مختص ہیں۔ ایک ٹریک سے دوسرے ٹریک کے درمیان 360 سینٹی میٹر کا فاصل

ہے۔ھجوم کو کنٹرول کرنے کی ذمہ دار کمیٹی کے ڈائریکٹر انجینیر اسامہ الحجیلی

نے بتایا کہ جنرل پریزیڈینسی نے مطاف میں عمرہ زائرین کے طواف میں مدد کے لیے تین الگ الگ رنگوں کی وردیوں والے 531 افراد تعینات کیے ہیں انہیں

159 کے گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر 18 رضاکاروں کے لیے ایک سپر

وائزر مقر ہے۔ خواتین کو کنٹرول کرنے کے لیے 250 خواتین پر مشتمل عملہ

تعینات ہے۔حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحمان

السدیس نے عمرہ مناسک کے تیسرے مرحلے کے آغاز کے بعد صحن مطاف میں

عمرہ زائرین کے لیے مختص کردہ ٹریک تبدیل کرنے اور پہلے دو ٹریک صرف

معذور اور عمرہ رسیدہ معتمرین کے لیے مختص کرنے کو کہا گیا تھا۔انتظامیہ کا

کہنا تھا کہ صحن مطاف میں ہونے والی تبدیلیوں کا پس منظر کرونا کی وبا کی

روک تھام کے لیے اقدامات ہیں اور حکومت بیت اللہ میں آنے والے اللہ کے مہمانوں

کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدمات کررہی ہے۔

صحن مطاف میں طواف

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں