آج کا دن 48

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

حالات آج پھر ایک بار اپنا رخ تبدیل کر سکتے ہیں۔ خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں اور صدقہ دیتے رہنے کا مشورہ ہے۔ ابھی توبہ کی بھی اشد ضرورت لگتی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کا کسی نہ کسی بات پر روزانہ جھگڑا اور غصہ کی حالت میں رہنا کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے۔ آپ خود کو قابو مین رکھیں، کیوں اپنی عزت کو خراب کر رہے ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

نوکری کا خانہ کھل رہا ہے۔ میرے اللہ نے چاہا تو بے روزگار افراد کے لئے بڑا اچھا سلسلہ بن جائے گا اور آپ کی مالی پوزیشن میں مضبوطی آ جانے کی امید ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اپنے لئے سکون چاہتے ہیں تو دوسروں کا سکون خراب نہ کریں۔ آپ سے کس جگہ یہ غلطی ہو رہی ہے۔ آپ خوب جانتے ہیں۔ اس لئے اس کی فوری اصلاح ضروری ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

بندش تو نہیں البتہ بدنظریمالی کیفیت نے پریشان کر رکھا ہے۔جب کوئی کام ہونے والا ہوتا ہے۔ آپ کو سورة قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھنے کامشورہ ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جس بات کا خطرہ محسوس کررہے ہیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو اب ختم ہو جائے گا۔ آپ اس مشکل مقام سے نکل آئیں ہیں، جس کا ڈر آپ کے دماغ میں موجود ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

جس بھی کام میں آج اللہ پارک کا نام لے کر ہاتھ ڈالیں گے اس میں کامیابی کے امکانات بہت روشن ہیں۔آج روزگار کے حوالے سے اچھی خبریں بھی ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کی ایک بڑی خواہش پوری ہوگی اور روحانی طور پر بھی کوئی اہم منزل کے قریب ہیں جو لوگ سفر کی خواہش رکھتے ہیں وہ اب خوشخبری سن سکیں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ جو چاہ رہے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے۔ چند یوم انتظار کرلیں اور سب کچھ اچھا ہو جائے گا۔ آج جو مل رہا ہے اس کو صبر شکر ادا کرکے رکھ لیں تو بہتر ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آج آپ کو جس شخص سے خطرہ دکھائی دے رہا ہے۔ وہ چاہا کر بھی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ آج کا دن تو آپ کو کسی معاملے میں اہم کامیابی دلانے کا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو لوگ کسی بھی ایسے کام کو کرنا چاہ رہے ہیں، جس میں پہلے سے خطرہ موجود ہو تو وہ فوراً اپنے قدم پیچھے کر لیں۔ اس وقت رسک لینا ہرگز مناسب نہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کو اس طرف سے اچھی خبر ملنے کا امکان جہاں امید لگا رکھی تھی۔ آج کا دن مالی طور پر بھی ایک اچھی جانب لے کر جا رہا ہے۔آپ کان لگا کر رکھیں بس۔

آج کا دن

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں