42

گلگت بلتستان میں الیکشن کی تیاریاں مکمل,انتخابی مہم کا آج آخری روز

Spread the love

اسلام آباد،گلگت بلتستان( صرف اردو آن لائن ) گلگت بلتستان میں الیکشن

گلگت بلتستان میں تیسری قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل

ہوگئی ہیں۔انتخابات کا انعقاد 15نومبر کوہوگا، انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے ۔

گلوبل الیکشن آبزرورزنیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق 24حلقوں میں سے 1 میں

امیدوار کے انتقال کی وجہ سے اب 23حلقوں میں پولنگ ہوگی۔مجموعی طور

ر330امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں اکثریت کا تعلق 14سیاسی جماعتوں سے

ہے جن میں پاکستان تحریک انصاف،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن بھی شامل ہیں۔ان

انتخابات کا انعقاد شیڈو ل کے مطابق18اگست کو ہونا تھا مگرکورونا وائرس کی

وباء کے باعث ملتوی کردیا گیا۔انتخابات کی شفافیت کیلئے الیکشن کمیشن گلگت

بلتستان نے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاور ت کی۔چیف الیکشن کمشنر راجہ

شہباز خان نے 4مرتبہ آل پارٹیز کانفرنس بلوائی جس میں تمام سیاسی جما عتوں

کے اتفاق رائے سے الیکشن کے 15نومبر تک التواء سمیت دیگر فیصلے کیے

گئے۔الیکشن کی شفافیت کیلئے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے گلوبل

الیکشن آبزرورزنیٹ ورک کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ تمام ووٹر لسٹیں نادراسے

تصدیق کرواکر کئی ہفتے پہلے متعلقہ حلقوں میں آ ویزاں کردی گئی تھیں اور ان

پر اعتراضات کی تلافی کردی گئی ہے۔ان انتخابات کے حوالے سے یہ بات بڑی

دلچسپ ہے کہ انتخابات کی نگرانی کیلئے پاکستان آرمی نہیں بلائی جائیگی۔نگران

وزیر اعلیٰ میر افضل نے گلوبل الیکشن آبزرورزنیٹ ورک کو بتایا ہمارے پاس

الیکشن کی نگرانی کیلئے پولیس اور دیگر عملہ موجود ہے اورہمیں صاف شفاف

انتخابات کے انعقاد میں کوئی مشکل درپیش نہیں۔

گلگت بلتستان میں الیکشن

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں