41

جوبائیڈن نے دیرینہ ساتھی کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف سٹاف نامزد کردیا

Spread the love

واشنگٹن(صرف اردو آن لائن نیوز) جوبائیڈن دیرینہ ساتھی

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے پرانے ساتھی کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف

اسٹاف نامزد کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن نے 1980سے اپنے ساتھ

خدمات انجام دینے والے رون کلین کو چیف آف وائٹ ہاؤس سٹاف نامزد کیا ہے۔

رون کلین نے 1980میں جوبائیڈن کے ساتھ سینیٹ میں خدمات انجام دیں اور وہ

نائب صدارت کے دور میں بھی جوبائیڈن کیساتھ کام کرتے رہے۔میڈیا رپورٹس کے

مطابق رون کلین سابق صدر اوباما کے دور میں ان کے سینئر نائب کے طور پر

کام کررہے تھے جب کہ وہ سابق امریکی نائب صدر الگور کے چیف آف سٹاف

بھی رہ چکے ہیں۔امریکی صدارتی انتخابات 2000کے حوالے سے بننے والے

ایک فلم ری کاؤنٹ میں امریکی اداکار کیون اسپیسی نے رون کلین کا کردار ادا کیا

تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کی ذمہ داریوں میں

صدر کا روزانہ کا شیڈول مرتب کرنا شامل ہیں جب کہ یہ ایک سیاسی تقرری ہوتی

ہے جس میں سینٹ کی توثیق کی ضرورت نہیں ہوتی۔نومنتخب صدر نے اپنی نئی

ٹیم کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے رون کلین کو ان کی

خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم جس بحران سے

نبردآزماد ہیں اس میں ملک کو دوبارہ متحد کرنے کیلئے رون کلین کے پاس عزم

اور تمام سیاسی لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا وہ تجربہ ہے جس کی وائٹ ہاؤس

کے چیف آف سٹاف میں ہونے کی ضرورت ہے۔رون کلین نے جوبائیڈن کی

سربراہی میں 1989سے 1992تک بطور چیف کونسل آف سینٹ جوڈیشر کمیٹی

بھی کام کیاہے جب کہ وہ 1988اور 2008کی وائٹ ہاؤس کمپینز میں بائیڈن کے

مشیر اور سپیچ رائٹر بھی رہے۔رون کلین اوباما دور میں 2009سے 2011کے

جوبائیڈن کی نائب صدارت کے وقت وائٹ ہاس میں ان کے چیف آف سٹاف بھی رہ

چکے ہیں۔

جوبائیڈن دیرینہ ساتھی

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں